برمنگھم ،12 نومبر (یو این آئی ) درجنوں کھلاڑیوں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن (UEFA) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف حقوق کی خلاف ورزیوں کے سبب اسرائیل کو معطل کرے۔
ایک خط جسے منگل کو یوفا کے صدر الیگزینڈر سیفیرن کو بھیجا گیا، میں "Athletes for کے 70 سے زائد کھلاڑیوں نے اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن (IFA) سے تعلقات ختم کرنے کی حمایت کی۔خط میں کہا گیا: "کوئی بھی بین الاقوامی اسٹیج، میدان یا ایرینا ایسے نظام کو خوش آمدید نہیں کہہ سکتا جو نسل کشی، اپارتھائیڈ اور انسانیت کے خلاف دیگر جرائم کرتا ہے۔”خط میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی جاری رہنے والی بے قابو کارروائیوں کا خاتمہ صرف اجتماعی شعوری اقدام سے ممکن ہے، جس میں کھیلوں یا ثقافتی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت روکنے کے اقدامات شامل ہیں۔
اس مطالبے کی حمایت کرنے والے کھلاڑیوں میں فرانسیسی عالمی کپ فاتح پال پوگبا، ڈچ فارورڈ انور الغازی، مراکشی حاکم زیاچی اور ہسپانوی ونگر اداما ٹراؤرے شامل ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپ جیسے کہ ہند رجب فاؤنڈیشن اور غزہ ٹریبونل نے بھی خط پر دستخط کیے۔
یہ مہم یویئفا سے اسرائیل پر پابندی لگانے کے مطالبے کی تسلسل ہے، جس میں غزہ پر حملے کے دوران کیے گئے مظالم کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ستمبر میں ترک فٹ بال فیڈریشن کے صدر ابراہیم ہاجی عثمان اوغلو نے بھی یورپی فٹ بال میں اسرائیل کی معطلی کے حق میں حمایت کی تھی، جبکہ آئیرلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن (FAI) نے بھی اسی ماہ ایک مشابہ قرارداد منظور کی تھی۔







