جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دنیا کو صحت کے شعبے میں ہنگامی مالیاتی صورتحال کا سامنا: ڈبلیو ایچ او

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-05 - Updated on 2025-11-06
in عالمی خبریں
A A
دنیا میں ہر 4 میں سے ایک فرد گندا پانی پینے پر مجبور ہے، ڈبلیو ایچ او کا انکشاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

جنیوا، 4 نومبر (یو این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کئی ممالک جیسے جیسے بڑھتے ہوئے قرضوں اور گرتی ہوئی امداد سے نبردآزما ہیں، صحت کے اہم نظاموں کی مالی معاونت کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔
ڈان نیوز میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارے نے ممالک کے لیے گائیڈ لائن جاری کی ہے کہ وہ بیرونی فنڈنگ میں اچانک اور شدید کمی کے فوری اور طویل المدتی اثرات سے کس طرح نمٹیں، کیونکہ اس کمی نے کئی جگہوں پر بنیادی صحت کی خدمات کو شدید متاثر کیا ہے ۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے جنیوا میں افریقی یونین کے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت صحت کے شعبے میں ہنگامی مالیاتی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے ، جس سے نمٹنے کے لیے فوری اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ (جو روایتی طور پر دنیا کا سب سے بڑا ڈونر ہے ) نے غیر ملکی امداد میں نمایاں کمی کی، جس سے دنیا بھر میں مسائل پیدا ہوئے ہیں، جب کہ دیگر بڑے امدادی ممالک نے بھی اپنے اخراجات محدود کر لیے ہیں۔
یہ صورتحال خاص طور پر افریقی اور دیگر غریب ممالک میں تباہ کن ثابت ہوئی ہے ، جو بنیادی صحت کی ضروریات کے لیے غیر ملکی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق، 2025 میں صحت کے لیے بیرونی امداد 2023 کے مقابلے میں 30 فیصد سے زیادہ کم ہونے کا امکان ہے ۔
مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 70 فیصد کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں صحت کی خدمات میں فوری تعطل دیکھا گیا۔
ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ یہ اچانک کٹوتیاں صحت کے نظاموں اور خدمات میں وسیع پیمانے پر خلل پیدا کر رہی ہیں، اب ایک تہائی ممالک بنیادی ادویات اور صحت کے پروگراموں کی شدید قلت کی اطلاع دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اچانک کٹوتیوں سے پہلے بھی صحت کے لیے فنڈنگ ناکافی تھی، کیونکہ کوویڈ-19 وبا کے دوران قرضوں میں اضافہ ہوا اور شعبہ صحت کی طویل المدتی مالی کمی مزید بگڑ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران ‘امداد پر انحصار کو ختم کر کے خودمختاری، خود انحصاری اور یکجہتی کے نئے دور’ کا آغاز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔
گلوبل فنڈ (ایڈز، تپ دق اور ملیریا کے خلاف عالمی فنڈ) کے سربراہ پیٹر سینڈز نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ افریقی ممالک خود انحصاری کی جانب اپنی پیش رفت کو تیز کریں۔
اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام گلوبل کونسل برائے عدم مساوات، ایڈز اور وباؤں کی رپورٹ، جو اس ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی-20 اجلاسوں سے قبل شائع ہوئی، اس میں کہا گیا ہے کہ ممالک کے اندر اور ان کے درمیان عدم مساوات کی بلند سطح دنیا کو وباؤں کے لیے زیادہ کمزور، زیادہ تباہ کن، زیادہ مہنگا، زیادہ طویل اور زیادہ جان لیوا بنا رہی ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ وبائیں عدم مساوات کو مزید بڑھاتی ہیں، یوں یہ ایک چکّر نما، خود تقویت پانے والا رشتہ بن جاتا ہے ۔
یہ کونسل نوبیل انعام یافتہ ماہرِ معاشیات جوزف اسٹِگلٹز، نامیبیا کی سابق خاتونِ اوّل مونیکا جینگوس، اور عالمی وبائیات کے ماہر سر مائیکل مارموٹ جیسے ممتاز ماہرین کی سربراہی میں کام کر رہی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کووڈ-19 کے بعد عدم مساوات اور سماجی عوامل سے نمٹنے میں ناکامی نے دنیا کو اگلی وبا کے لیے انتہائی کمزور اور تیاری کے بغیر چھوڑ دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق، کووڈ-19 وبا نے 16 کروڑ 50 لاکھ افراد کو غربت میں دھکیل دیا، جب کہ دنیا کے امیر ترین افراد نے اپنی دولت میں ایک چوتھائی سے زیادہ اضافہ کیا ہے ۔
مونیکا جینگوس نے کہا کہ عدم مساوات ایک سیاسی انتخاب ہے ، اور ایک خطرناک انتخاب، جو سب کی صحت کے لیے خطرہ ہے ۔
رپورٹ نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری کے لیے اپنے ممالک میں سماجی تحفظ کے نظام میں سرمایہ کاری کریں، اور ساتھ ہی عالمی سطح پر عدم مساوات کو کم کرنے کے اقدامات کریں، جن میں ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی تنظیمِ نو بھی شامل ہے ۔
جوزف اسٹِگلٹز نے کہا کہ وبائیں صرف صحت کے بحران نہیں ہوتیں، یہ معاشی بحران بھی ہیں جو غلط پالیسی فیصلوں کی صورت میں عدم مساوات کو گہرا کر سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب وباؤں سے متاثرہ معیشتوں کو اعلیٰ سود والے قرضوں یا کفایت شعاری کی پالیسیوں کے ذریعے مستحکم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، تو اس سے صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبے کمزور ہو جاتے ہیں۔
اس کے نتیجے میں معاشرے کمزور اور بیماریوں کے پھیلاؤ کے لیے زیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔
اسٹِگلٹز نے اختتام پر کہا کہ اس چکر کو توڑنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک کے پاس اتنی مالی گنجائش ہو کہ وہ صحت کے تحفظ میں سرمایہ کاری کر سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شی جن پنگ نے روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن سے ملاقات کی

Next Post

وزیراعلیٰ یوگی آج بہار میں چار انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی وزیر اعلی کا حلف لیا

وزیراعلیٰ یوگی آج بہار میں چار انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.