منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

خاتون فوجی اہلکار سے زیادتی، برطانوی فوجی افسر کو سزا سنادی گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-02
in عالمی خبریں
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

لندن،یکم نومبر (یو این آئی) برطانوی فوج کے ایک سابق سینئر افسر کو خاتون فوجی اہلکار پر جنسی حملہ ثابت ہونے پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ، واقعہ کے بعد 19 سالہ خاتون فوجی افسر جیسلی بیک نے زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون فوجی اہلکار جیسلی بیک نے جولائی 2021 میں اعلیٰ افسران کو شکایت کی تھی کہ اُس وقت کے بیٹری سارجنٹ میجر مائیکل ویبر نے اُن پر جنسی حملہ کیا۔ شکایت کے باوجود نہ تو واقعہ کی تحقیقات کی گئیں اور نہ ہی پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی۔
رپورٹس کے مطابق بعد ازاں مائیکل ویبر نے متاثرہ خاتون کے نام معافی نامہ لکھا تھا۔ رائل آرٹلری سے وابستہ نوجوان فوجی جیسلی بیک دسمبر 2021 میں فوجی کیمپ کے اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔
برطانوی فوج نے رواں سال کے آغاز میں اس شکایت سے مناسب طور پر نمٹنے میں ناکامی پر معافی مانگی تھی۔
تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ فوج کی جانب سے خاطر خواہ کارروائی نہ ہونے نے جیسلی بیک کی موت میں بنیادی کردارادا کیا، انکوائری میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ خودکشی سے قبل نوجوان فوجی کو ایک اور اعلیٰ افسر کی جانب سے بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مائیکل ویبر کو جنوبی انگلینڈ کی ایک فوجی عدالت میں جج ایلن لارج نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ ان کا کیریئر واقعے سے متاثر نہیں ہوا اور انہیں بعد میں ترقی بھی دی گئی۔
جج نے کہا کہ مائیکل ویبر آدھی سزا یعنی تین ماہ قید میں گزارے گا اور اس کا نام سات سال کے لیے جنسی مجرموں کے رجسٹر میں شامل رہے گا۔
سابق فوجیوں کے وزیر لوئیس سینڈر جونز کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ سزا جیسلی بیک کے اہلِ خانہ اور دوستوں کے نقصان کا ازالہ نہیں کرسکتی، تاہم یہ انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم اقدام ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دو وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوِیپ کیا

Next Post

اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی: کینیڈین وزیرِاعظم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی: کینیڈین وزیرِاعظم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.