بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں وسیع گرفتاری مہم، متعدد فلسطینی زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-29
in عالمی خبریں
A A
پونچھ میں برادر کشی کے واقعہ میں فوجی ہلاک‘تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

غزہ، 28 اکتوبر (یواین آئی) اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بڑے پیمانے پر چھاپے اور گرفتاریوں کی کارروائیاں کی ہیں۔ اس دوران آزاد کیے گئے قیدیوں اور نوجوانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جب کہ کئی فلسطینی زخمی ہوئے ۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق رام اللہ، سلفیت اور الخلیل سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے گھروں پر دھاوا بول کر متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا اور رہائشیوں پر تشدد کیا۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے مغرب میں البریح اور دیر ابو مشعل کے شہروں پر چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لینے کے بعد 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے چھاپوں کے دوران رہائشیوں پر حملہ بھی کیا۔
مغربی کنارے کے شمالی علاقے سلفیت گورنری میں اسرائیلی فورسز نے دیر بلوت قصبے سے 6 شہریوں کو گھروں پر چھاپہ مار کر توڑ پھوڑ کے بعد گرفتار کر لیا۔ انہوں نے پڑوسی قصبے بدیہ پر بھی دھاوا بولا اور فتح کے رہنما حسن القرم کے خاندان کے افراد پر حملہ کیا۔ الخلیل میں فورسز نے الطبقہ اور صوریف کے قصبوں سے 4 شہریوں کو گرفتار کیا۔ بیت عوا کے قصبے میں صوتی بم لگنے سے 15 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔ آنسو گیس کی وجہ سے ایک خاتون بھی شدید متاثر ہوگئی۔
ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مسلح آباد کاروں نے الخلیل کے جنوب میں واقع صحرائے یطا میں الزویدین گاؤں جانے والی مرکزی سڑک کو بند کر دیا جس سے رہائشیوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ انہوں نے اپنے مویشیوں کو ” مسافر یطا ” کے علاقے میں رہائشیوں کی زمین پر چھوڑ دیا اور ان کی فصلوں کو تباہ کر دیا۔ دریں اثنا اسرائیلی فورسز نے گورنری کے داخلی راستوں پر فوجی چوکیاں قائم کر دیں اور مرکزی سڑکوں کو لوہے کے دروازوں اور مٹی کے ٹیلوں سے بند کر دیا۔
مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس میں اسرائیلی فورسز نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے ایک نوجوان کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ انہوں نے فوجی گاڑیوں کے ساتھ القدس کے شمال میں واقع قلندیا مہاجر کیمپ پر بھی چھاپہ مارا لیکن کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ طولکرم میں بھی دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ صہیونی فورسز نے بیت لحم کے مشرق میں واقع قصبے جناتہ سے ایک اور نوجوان کو بھی گرفتار کیا اور اس کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی گئی۔
اریحا میں فلسطینی قیدیوں کے کلب کے مطابق اسرائیلی فورسز نے عقبہ جبر کیمپ سے 15 سابق قیدیوں کو حراست میں لے لیا اور فیلڈ میں پوچھ گچھ کے دوران ان پر حملہ کیا۔ القدس میں اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو العیسویہ قصبے میں اپنے گھر کو خود مسمار کرنے پر مجبور کیا۔ حکام نے دعوی کیا کہ یہ بغیر اجازت کے تعمیر کیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسے ایک منظم اقدام سمجھتی ہیں جس کا مقصد اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے بدلے شہر میں فلسطینیوں کی موجودگی کو کم کرنا ہے ۔ یہ گرفتاریاں مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں اسرائیلی افواج کی طرف سے روزانہ کی جانے والی ایک جاری مہم کا حصہ ہیں۔ کئی علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایمیزون میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھٹنی کی تیاری، اے آئی شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ

Next Post

بہار میں سورج کی پوجا کا تہوار کارتک چھٹھ کا اختتام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
جموں و کشمیر میں جزوی سورج گرہن، موسم ماہ رواں کے آخر تک خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

بہار میں سورج کی پوجا کا تہوار کارتک چھٹھ کا اختتام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.