بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو نے معاہدہ توڑا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے : امریکی عہدیدار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-25
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
واشنگٹن، 24 اکتوبر(یو این آئی) ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو ناکام بنایا تو انہیں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
اسرائیل کے چینل 12 کے لئے عبرانی زبان میں دیئے گئے انٹرویو میں ایکسیوس کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکی عہدیدار نے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے مقابل "بہت باریک رسی پر چل رہے ہیں۔ اگر انہوں نے ایسا کرنا جا ری رکھا تو وہ معاہدے کو خراب کردیں گے اور اگر معاہدہ خراب ہوا تو ڈونلڈ ٹرمپ نیتان یاہو کومشکل میں ڈال دیں گے "۔
یہ تبصرے ، اسرائیلی پارلیمنٹ’ کنیسٹ’ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں کے الحاق سے متعلق قانون سازی میں پیش رفت کی وجہ سے ، واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران سامنے آئے ہیں۔
خبر کے مطابق امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کے روز اسرائیل کا دورہ کیا اور انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ کنیسٹ نے ایک روز قبل الحاق کے دو غیر پابند بِلوں کی ابتدائی منظوری دے دی ہے ۔
اسرائیل سے روانگی سے قبل تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ، وینس نے اس منظوری پر تنقید کی اور کہا ہے کہ "اگر یہ ایک سیاسی چال تھی تو نہایت احمقانہ تھی۔ مجھے ذاتی طور پر اس پر اعتراض ہے ۔”
اسرائیلی اقدام نے ٹرمپ کو ناراض کیا ہے ۔
ایک اسرائیلی عہدیدار نے چینل 12 کو بتایا ہے کہ نیتن یاہو کو کئی روز پہلے سے ، اس طرح کے اقدام کے ، شدید ردعمل سے آگاہ کر دیا گیا تھا لیکن انہوں نے رائے شماری کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے الحاق سے متعلق دونوں بلوں کی ابتدائی منظوری دے دی ہے اور قانون بننے کے لیے بِلوں کو مزید تین رائے شماریوں کی ضرورت ہے ۔
یہ قانون سازی اس وقت کی گئی ہے کہ جب صدر ٹرمپ نے گذشتہ ماہ کھلے عام کہا تھا کہ وہ "اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔”
وینس نے ، 10 اکتوبر کو نافذ العمل ہونے والے غزّہ جنگ بندی معاہدے کے تحفظ کی خاطر، امریکہ کی طرف سے جاری وسیع سفارتی کوششوں کے دائرہ کار میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں:حماس

Next Post

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
بنگلہ دیش نے ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو پچھاڑا

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.