جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چین اور امریکہ کا آئندہ ہفتے نئے تجارتی مذاکرات پر اتفاق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-19
in عالمی خبریں
A A
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

بیجنگ، 18 اکتوبر (یو این آئی)
چین اور امریکہ نے اتفاق کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے تجارتی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کریں گے ، دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں ایک اور نقصان دہ محصولات کی جنگ (ٹِٹ فار ٹیٹ ٹیرف جنگ) سے بچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق گزشتہ ہفتے بیجنگ نے نایاب معدنیات کی اہم صنعت پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمدات پر 100 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس ماہ جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سمٹ کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے متوقع ملاقات منسوخ کرسکتے ہیں۔ تاہم، تازہ پیش رفت میں تنازع کے حل کی کوششوں کے اشارے ملے ہیں۔
چینی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ اور امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے درمیان ہفتے کی صبح ‘کھلے ، گہرے اور تعمیری مذاکرات’ ہوئے اور دونوں فریقوں نے جلد از جلد ایک نئے دور کے تجارتی مذاکرات پر اتفاق کرلیا۔
سوشل میڈیا پر بیسنٹ نے گفتگو کو ‘واضح اور تفصیلی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے ہفتے بالمشافہ ملاقات کریں گے تاکہ مذاکرات جاری رکھے جا سکیں۔
بیسنٹ اس سے قبل چین پر یہ الزام لگا چکے ہیں کہ وہ نایاب معدنیات پر پابندیاں سخت کرکے دنیا کے دیگر ممالک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے , یہ معدنیات اسمارٹ فونز سے لے کر گائیڈڈ میزائل تک متعدد جدید مصنوعات میں استعمال ہوتی ہیں۔
چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘شِنہوا’ کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے بھی اس کال میں شرکت کی۔
کال سے چند گھنٹے قبل، فاکس نیوز نے ٹرمپ کے ایک انٹرویو کے اقتباسات نشر کیے ، جن میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اب بھی اے پی ای سی اجلاس میں شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے ۔
یہ اعلیٰ سطح کی ویڈیو کال اس وقت ہوئی ہے ، جب واشنگٹن نے چین کی تازہ برآمدی پابندیوں کے جواب میں گروپ آف سیون (جی سیون) کے مالیاتی وزرا کو ہم آہنگ کرنے کی کوششیں تیز کر دی تھیں۔
فی الحال، یورپی یونین کے اقتصادی کمشنر والدیس ڈومبرووسکس کے مطابق جی 7 ممالک نے قلیل المدتی ردِعمل کے لیے اتفاق کیا ہے اور سپلائرز کو متنوع بنانے پر زور دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جی 7 میں واضح کر دیا ہے کہ ہم چین کے طرزِ عمل سے اتفاق نہیں کرتے ۔ جی سیون میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا شامل ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روسی نمائندے کی 112 کلو میٹر طویل ‘پیوتن۔ٹرمپ سرنگ’ کے ذریعے دونوں ممالک کو جوڑنے کی تجویز

Next Post

بالود ضلع میں ماں بیٹی کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

بالود ضلع میں ماں بیٹی کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.