جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دورہ آسٹریلیا میں 7 بڑے ریکارڈ روہت شرما کے منتظر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in کھیل
A A
دورہ آسٹریلیا میں 7 بڑے ریکارڈ روہت شرما کے منتظر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

نئی دہلی 11 اکتوبر(یو این آئی ) دورہ آسٹریلیا میں روہت شرما 7 بڑے ریکارڈز اپنے نام کر کے کئی لیجنڈ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
ہندوستان رواں ماہ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا جائے گی۔ سیریز کے لیے ہندوستان کے اسٹار کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ دونوں سینئر کھلاڑی نوجوان شبمن گل کی زیر قیادت کھیلیں گے۔
ان پانچ ایک روزہ میچوں میں سابق ہندوستانی کپتان اورہندوستان کو اپنی زیر قیادت دو آئی سی سی ٹرافیاں جتوانے والے روہت شرما 7 بڑے ریکارڈ قائم کرکےکئی لیجنڈ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
اس سیریز میں روہت شرما سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔
روہت نے 273 ون ڈے میچز کھیل کر 344 چھکے لگائے ہوئے ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے 1996 سے 2015 کے دوران 19 سالہ کیریئر میں 398 ون ڈے کھیل کر 351 چھکے لگائے۔ اگر سابق ہندوستانی کپتان کم از کم 8 چھکے لگا لیں تو وہ دنیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن جائیں گے۔
روہت شرما نے کینگروز کے خلاف 8 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ اگر سیریز کے پانچ میچز میں کم از کم دو سنچریاں بنا لیتے ہیں تو وہ ہم ون لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ ٹنڈولکر 9 ون ڈے سنچریاں بنا کر آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ تھری فیگرز اننگ کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ اگر وہ اس سیریز میں دو سنچریاں بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں کرنے والے پہلے بھارتی بلے باز بن جائیں گے۔ یہ ریکارڈ بھی اب تک ٹنڈولکر کے پاس ہے۔
اس کے ساتھ اگر وہ ایک سنچری اسکور کرتے ہیں تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی نصف سنچری کرنے والے تیسرے ہندوستانی بلے باز بن جائیں گے۔ اس فہرست میں ٹنڈولکر (100) اور ویرات کوہلی (82) سنچریوں کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
روہت شرما اس سیریز میں سابقہندوستانی کپتان سورو گانگولی کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے 273 ون ڈے میچوں میں اب تک مجموعی طور پر 11 ہزار 168 رنز بنا رکھے ہیں۔ وہ 54 رنز بنا کر گانگولی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی پا لیں گے۔ سارو گانگولی نے 11 ہزار 221 رنز بنا رکھے ہیں۔
سابق ہندوستانی کپتان جب 19 اکتوبر کو سیریز کا پہلا میچ کھیلنے پرتھ کے میدان میں اترین گے تو وہ ان کا 500 واں انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ اس کے ساتھ وہ 500 بین الاقوامی میچ کھینے والے پانچویں ہندوستانی کرکٹر بن جائیں گے۔
اس سے قبل لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر، ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی اور راہول ڈریوڈ 500 سے زائد بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں۔
روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف اسی کی سر زمین پر ایک ہزار رنز بنانے کے لیے صرف 10 رنز درکار ہیں۔ یہ کارنامہ انجام دے کر وہ کینگروز کے وطن میں ایک ہزار ون ڈے رن بنانے والے پہلے بیٹر بن جائیں گے۔
اگر روہت شرما سیریز میں 300 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ بھارت کی جانب سے 20 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔ اس سے قبل ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور راہول ڈریوڈ یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ روہت شرما کے پاس ہے۔ تاہم اگر وہ اس سیریز میں 12 مزید چھکے لگانے میں کامیاب ہو گئے تو وہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں میں 100 چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی بن سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپ صرف پیرا ایتھلیٹ نہیں بلکہ ہندوستان کے پاور ایتھلیٹ ہیں: مانڈویہ

Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ، کل اسرائیل پہنچیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ، کل اسرائیل پہنچیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.