جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پٹنہ جنکشن پرکیلے کی فروخت پرروک، گندگی روکنے کے لئے ریلوے نے پابندی عائد کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-11
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

پٹنہ، 10 اکتوبر (یو این آئی): ریلوے نے پٹنہ جنکشن احاطے میں کیلے کی فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
ریل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھلکے والے پھلوں، خاص طور پر کیلے کی وجہ سے پلیٹ فارم اور اسٹیشن احاطے میں گندگی پھیل رہی تھی، جس کی وجہ سے صفائی برقرار رکھنا مشکل ہو رہا تھا۔
ریلوے کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق اب جنکشن احاطے میں صرف 12 مقررہ پھلوں کی ہی فروخت کی اجازت ہوگی۔ ان تمام پھلوں کو یا تو بغیر چھلکے کے کھایا جا سکتا ہے یا ان کے چھلکے سے گندگی پھیلنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے ۔ جن 12 پھلوں کی فروخت کی اجازت دی گئی ہے ان میں سیب، انگور، ککڑی، امرود، کھیرا، انار، انناس، کھجور، پپیتا (کٹا ہوا اور ثابت)، مالٹا، آم اور پپیتا ثابت شامل ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق اسٹیشن احاطے کی صفائی کو برقرار رکھنے کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ چھلکے والے پھل، خصوصاً کیلا، پلیٹ فارم پر گندگی پھیلانے کا اہم سبب بن رہے تھے ، جس سے مسافروں کو دشواری ہو رہی تھی اور سوچھ بھارت مشن کے معیار پر بھی اثر پڑ رہا تھا۔
ایک تخمینے کے مطابق پٹنہ جنکشن سے روزانہ 285 سے زائد ٹرینوں کی آمد و رفت ہوتی ہے اور تقریباً سوالاکھ سے زائد مسافر یہاں سے گزرتے ہیں۔ مسافروں کے درمیان سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے پھلوں میں کیلا سرفہرست رہا ہے ، کیونکہ یہ سستا، غذائیت سے بھرپور اور آسانی سے دستیاب ہوتا ہے ، لیکن اب یہ آپشن انہیں اسٹیشن احاطے میں دستیاب نہیں ہوگا۔
ریلوے نے پھل فروشوں کو قیمتوں کی کنٹرول شدہ فہرست اور پھل فروخت کرنے کے واضح ہدایات دے دی ہیں۔ اگر کوئی فروخت کنندہ مقررہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی سہولت اور صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی مسافروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسٹیشن احاطے کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگ بندی :شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی شروع

Next Post

ہماچل پردیش میں منالی-لیہہ روٹ پر ٹریفک بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post

ہماچل پردیش میں منالی-لیہہ روٹ پر ٹریفک بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.