جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیائیی کپتان پیٹ کمنز کے ایشیز سیریز میں شرکت کے امکانات روشن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-11
in کھیل
A A
آسٹریلیائیی کپتان پیٹ کمنز کے ایشیز سیریز میں شرکت کے امکانات روشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

سڈنی ۔ 10 اکتوبر(یو این آئی ) آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر اور ٹیسٹ ٹیم کپتان پیٹ کمنز رواں موسمِ گرما میں ہونے والی ایشیز سیریز کے کسی مرحلے میں ضرور شرکت کریں گے جبکہ ان کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت کا فیصلہ 17 اکتوبر کو متوقع ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اینڈریو میکڈونلڈ نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 32 سالہ پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث ٹیسٹ سیزن کے بڑے حصے سے باہر ہو سکتے ہیں۔
ہیڈ کوچ کے مطابق پیٹ کمنز کی بحالی میں پیش رفت ہو رہی ہے اور رواں ہفتے ان کا ردعمل حوصلہ افزا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز نے اپنی ٹریننگ میں کچھ نئی ایکسرسائز شامل کی ہیں۔ اگر سب کچھ مثبت رہا تو وہ پہلے ٹیسٹ تک فٹ ہو سکتے ہیں، ورنہ ہم سیریز کے دوران ان کی واپسی کی امید رکھتے ہیں۔
پیٹ کمنز کو کمر کے نچلے حصے میں سٹریس انجری کا سامنا ہے، جس کے بعد سے وہ بولنگ سے دور ہیں۔ مکمل بحالی کے لیے بولنگ میں واپسی ایک اہم مرحلہ ہے، اور اسی بنیاد پر ان کی فٹنس کا درست اندازہ لگایا جائے گا۔اگر پیٹ کمنز پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پاتے تو کپتانی کی ذمہ داری سٹیو سمتھ کو سونپی جائے گی، جیسا کہ ماضی میں بھی ہوتا آیا ہے۔ میکڈونلڈ نے واضح کیا کہ سٹیوسمتھ قیادت کے تجربے کے باعث قدرتی انتخاب ہوں گے۔پیٹ کمنز کی غیر موجودگی کی صورت میں مائیکل نیسر، شان ایبٹ، برینڈن ڈوگٹ اور فرگس او نیل جیسے فاسٹ بولرز کو موقع مل سکتا ہے، جبکہ جھائی رچرڈسن کی واپسی بھی ممکن ہے اگر وہ بروقت فٹ ہو جائیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 74 ویں ایڈیشن کا آغاز رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں ہوگا.

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فریڈم ریفائنڈ سن فلاورآئل کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے راہول ڈریوڈ

Next Post

سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک: عینی شاہد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post

سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک: عینی شاہد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.