بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کرور بھگدڑ کی سی بی آئی جانچ کرانے کی درخواست پرجمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ تمل ناڈو میں کرور بھگدڑ کیس کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس بی آر گاوائی کی سربراہی والی بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اوما آنندن کی عرضی پر جلد سماعت کرنے کی درخواست قبول کرتے ہوئے اس معاملے کو 10 اکتوبر کو درج کرنے کی ہدایت دی۔
اس سے پہلے مدراس ہائی کورٹ نے اس واقعہ کی سی بی آئی جانچ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر آنندن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔
درخواست کا تذکرہ ایک وکیل نے عدالت عظمیٰ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی جانچ کی عرضی کو مسترد کر دیا گیا، جب کہ ہائی کورٹ کے ایک جج نے کہا تھا کہ عدالت تحقیقات سے مطمئن نہیں ہے ۔
درخواست کے مطابق، بھگدڑ 27 ستمبر 2025 کو ہوئی تھی، جس میں 41 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ اداکار سے سیاستدان بنے وجے کی ریلی کے دوران یہ بھگدڑ ہوئی تھی۔ اس وقت وجے کی قیادت والی تاملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے ) نے کرور میں ایک ریلی کی تھی۔
ہائی کورٹ نے بھگدڑ کی تحقیقات کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس (نارتھ) اسرا گرگ کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی اور ہجوم کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر پارٹی اور اس کے رہنماؤں کی سرزنش کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈیا موبائل کانگریس بدھ سے شروع، مودی افتتاح کریں گے

Next Post

نٹھاری قتل کیس: کولی کی کیوریٹو درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام
قومی خبریں

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

2026-10-28
ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم
قومی خبریں

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

2026-10-28
ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں
قومی خبریں

ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں

2026-10-28
انڈیا اتحاد ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد نہیں ہونے دے گا: کھرگے
قومی خبریں

مودی اور شاہ کی تحریک کو دبانے کی کوششوں سے بھی گیانیش کمار کو ہٹانے کی تحریک نہیں رکے گی: کھرگے

2026-10-28
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے گڑھوال خطے میں فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا، مانا اور جوشی مٹھ پہنچے

2026-10-28
قومی خبریں

ٹول پلازا کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے رعایتی مقامی پاس

2026-10-28
قومی خبریں

چھٹھ مہاپرو کے دوران عقیدت مندوں کی سہولت، تحفظ اور صفائی میں لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی: ریکھا گپتا

2026-10-28
مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post

نٹھاری قتل کیس: کولی کی کیوریٹو درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.