بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اتراکھنڈ میں پہلی سی بی ایس ای قومی تلوار بازی چیمپئن شپ شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-01
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

رُدراپور، 30 ستمبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے اُدھم سنگھ نگر ضلع کے رُدراپور میں پہلی سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) قومی تلوار بازی مقابلہ منگل کے روز شروع ہوا۔ کھیلوں کی وزیر ریکھا آریہ نے اس مقابلے کا افتتاح کیا۔
دہلی پبلک اسکول میں منعقدہ اس چیمپئن شپ کے افتتاحی موقع پر وزیر کھیل محترمہ آریہ نے کہا کہ سی بی ایس ای نے اپنی کھیل سرگرمیوں میں تلوار بازی کو شامل کیا ہے ۔ پہلی سی بی ایس ای قومی تلوار بازی چیمپئن شپ کی میزبانی اُدھم سنگھ نگر کو ملی ہے ۔
اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ آریہ نے کہا کہ ہم تلوار بازی چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے پُرجوش ہیں۔ یہ چیمپئن شپ شانداراور تاریخی ہوگی۔ اس قومی چیمپئن شپ کے انعقاد سے نہ صرف ملک اور ریاست بلکہ مقامی نوجوانوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ریاست اور مرکز کی حکومت کھڑی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں، اس لیے تمام نوجوان کھیلوں میں دلچسپی لے کر فائدہ اٹھائیں۔ محترمہ آریہ نے کہا کہ 2036 میں ملک میں اولمپک کھیل منعقد ہوں گے اور ان تمام کھیلوں کو اولمپک میں شامل کیا جائے گا۔ اس لیے کھلاڑی ابھی سے اپنا ہدف مقرر کریں اور سخت محنت کے ساتھ آگے بڑھیں تاکہ اولمپک میں زیادہ سے زیادہ تمغے جیت سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں کھیل اور کھلاڑیوں کو مسلسل فروغ دے رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی دلچسپی لے کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کھیلوں میں نام، دَام اور انجام سب کچھ ہے ۔ کھیل زندگی میں ہمیں نظم و ضبط، محنتی بناتے ہیں اور قیادت و فیصلہ سازی کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی نجی ادارہ کھیلوں کے اسکول قائم کرنا چاہتا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈبہ بند غذائی اجناس اور دوائیں پرانے ہی داموں پر: کماری شیلجہ

Next Post

لداخ میں ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ عدالتی جانچ ہونی چاہئے : راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
راہل کی معافی مانگنے کے مطالبے اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات پر تعطل برقرار

لداخ میں ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ عدالتی جانچ ہونی چاہئے : راہل گاندھی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.