سرینگر//
وادی کشمیر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے اور سرینگر میں آج سیزن کا گرم ترین دن۲ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جیسا کہ سرینگر میں اس سیزن میں پارہ ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا، یہ کل کے مقابلے میں۲ء۰سینٹی گریڈ سے زیادہ اور سیزن کے اس وقت کے لیے معمول سے۱ء۵ سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
یہ سری نگر میں پچھلے۱۲ سالوں میں تیسرے نمبر پر بھی رہا۔۹ جون ۲۰۲۱ کو سرینگر میں۷ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں گزشتہ ۱۲ سالوں میں جون کا سب سے زیادہ درجہ حرارت۳ جون۲۰۱۸ کو ۳۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں اب تک کا سب سے زیادہ جون کا درجہ حرارت۸ء۳۷سینٹی گریڈ ہے‘ جو ۲۹ جون۱۹۷۸ کو ریکارڈ کیا گیا۔
پہلگام میں گزشتہ روز۹ء۲۸ ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ ۲ء۲۹ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم کے اس وقت کے دوران جنوبی کشمیر کے مشہور ریزورٹ کیلئے درجہ حرارت معمول سے۴ء۴سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
اس دوران جموں کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ مونسون جموں پہنچ گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مونسون جموں کے میدانی علاقوں میں پہنچ چکا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مونسون جموں کے میدانی علاقوں میں پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے باعث جموں میں آج سے ہی رک رک کر بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں میں خاص طور پر صبح کے وقت پانچ جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔
ادھر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۲۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت ۶ء۱۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۲۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جموں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۴ء۱۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۲ء۲۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ادھر وادی میں گرمی کی شدت سے لوگ بے حال ہو رہے ہیں اور اس سے بچنے کے لئے جہاں بچے ندی نالوں میں نہاتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں وہیں لوگ سیاحتی مقامات کا بھی بڑی تعداد میں رخ کر رہے ہیں۔