جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران یورینیم افزودگی ترک کرنے کیلئے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا: خامنہ ای

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-25
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

ٹۃڑٓں، 24 ستمبر (یو این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کے لیے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
ڈان نیوز میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ‘بند گلی’ ہے ، جو ایران کے لیے کسی فائدے کی حامل نہیں۔
ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے ، جب یورپی طاقتیں ایران کے خلاف اس کے جوہری پروگرام پر سخت پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے ملاقات کر رہی تھیں، مگر کسی سمجھوتے کے آثار نظر نہیں آئے ۔
خامنہ ای نے کہا کہ امریکی فریق بضد ہے کہ ایران کو (یورینیم) افزودگی کی اجازت نہ ہو، ہم نے ہتھیار ڈالے نہ ڈالیں گے ، ہم اس معاملے یا کسی اور معاملے میں دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے ۔
سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکہ سے مذاکرات صرف ایران کو نقصان پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ صرف بے فائدہ ہیں بلکہ بڑے نقصان دہ بھی ہیں، جن میں سے کچھ کو ناقابلِ تلافی بھی کہا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سال کے تجربات کو نہ بھولیں، دوسرا فریق جس پر ہماری بحث ہے ، وہ امریکہ ہے ، یہ فریق ہمیشہ وعدہ خلافی کرتا ہے ، ہر بات پر جھوٹ بولتا ہے ، دھوکہ دیتا ہے اور ہر موقع پر فوجی دھمکیاں دیتا ہے ۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ ایسے فریق سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے ، میری نظر میں امریکہ کے ساتھ جوہری معاملے پر اور شاید دوسرے معاملات پر بھی مذاکرات ‘مکمل بند گلی’ ہیں۔
یورپی ممالک اور امریکہ کو شبہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے ، لیکن تہران نے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اسے پُرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کا حق حاصل ہے ۔
جون میں اسرائیل نے ایران کے جوہری مراکز پر ایک بڑی فوجی کارروائی کی، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامل ہوکر امریکی جنگی طیاروں کو اہم اہداف پر بمباری کا حکم دیا۔
ٹرمپ انتظامیہ، جو طویل عرصے سے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر زور دے رہی تھی، نے ایران سے بات چیت کی آمادگی ظاہر کی ہے ، لیکن ایران کو واشنگٹن کی نیت پر شک ہے ۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر یورپی طاقتوں نے ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی، لیکن کسی سمجھوتے کے آثار نہیں ملے ۔
جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیپھل نے صحافیوں سے کہا کہ ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے ، لیکن انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے مؤثر ہونے سے پہلے کسی سفارتی حل کے امکانات بہت کم ہیں۔
ایران کی وزارتِ خارجہ نے پابندیوں کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طے پایا ہے کہ تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی۔
ایران کے وزیر خارجہ کے پاس ہفتے کے اختتام تک برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور یورپی یونین کے ہم منصبوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کا وقت ہے تاکہ اقوامِ متحدہ کی معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذ ہونے سے بچ سکیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں یورپی تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کاجا کالاس سے ملاقات کی۔
یورپی فریق نے پابندیوں میں رعایت کی مدت بڑھانے کے لیے تین شرائط رکھی ہیں کہ جن میں پہلی شرط بغیر کسی پیشگی شرط کے براہِ راست مذاکرات کی بحالی، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے معائنہ کاروں کو مکمل رسائی، افزودہ مواد کے مقامات کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ساف انڈر 17 چیمپئن شپ سیمی فائنل: ہندوستان نیپال مدمقابل

Next Post

ارجنٹینا میں مگرمچھ کو جبڑوں میں دبائے ہوئے ڈائنو سار کا فوسل دریافت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post

ارجنٹینا میں مگرمچھ کو جبڑوں میں دبائے ہوئے ڈائنو سار کا فوسل دریافت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.