جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہندوستان کا لسانی تنوع اس کی سب سے بڑی طاقت ہے:ایل جی سنہا

’نوجوانوں کو ہر قسم کے نوآبادیاتی ذہنیت کے آثار کو بالکل ختم کر کے ایک شاندار اور ترقی یافتہ بھارت تعمیر کرنا ہوگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-20
in اہم ترین
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’سرحد پا ر دہشت گردی کو نظر انداز نہیں کر سکتے‘

بارہمولہ میں مبینہ دہشت گرد معاون نیٹ ورک کا پردہ فاش

سرینگر/۱۹ ستمبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ امن و استحکام، اتحاد و یکجہتی، مشترکہ مقاصد اور مضبوط اجتماعی شناخت کے ذریعے ہی ہندوستان تیز رفتار اور مضبوط ترقی حاصل کرے گا۔
سنہا جمعہ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر اور بھارتیہ بھاشا سمیتی کے اشتراک سے منعقدہ ’’ہندوستانی زبانوں میں انضمام‘‘ سے متعلق قومی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کا لسانی تنوع اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں زبانوں اور بولیوں نے ایک ایسے مربوط سماج کی بنیاد رکھی ہے جو تبدیلی اور ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
ایل جی نے کہا کہ مختلف پس منظر، زبانوں، بولیوں اور خیالات کے باوجود ایک مشترکہ قومی شعور اور شناخت ہمیں یکجا کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کی تعمیر کے لیے ہمیں ’’تنوع میں اتحاد‘‘ کی طاقت کو استعمال میں لانا ہوگا۔ ان کے مطابق، ہندی زبان کو ایک ایسے پل کا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے جو مختلف لسانی طبقات کو جوڑے، عوام کو دوسری زبانیں سیکھنے کی ترغیب دے، باہمی تعاون کو بڑھائے اور معاشی انضمام کی راہ ہموار کرے۔
سنہا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو ہندوستانی زبانوں میں پوشیدہ مالا مال ثقافتی ورثے کو محفوظ اور فروغ دینے کے لیے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ لسانی اختلافات سے بالاتر ہوکر قوم کو متحد کریں اور ملک کو ’’وِکسِت بھارت‘‘ میں تبدیل کرنے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔
ایل جی نے کہا ’’ہمیں ایک شاندار اور ترقی یافتہ ہندوستان تخلیق کرنا ہے، جس کیلئے لازمی ہے کہ نوآبادیاتی ذہنیت کے ہر نشان کو مکمل طور پر ختم کیا جائے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پوری دنیا مستقبل کے امکانات کے حوالے سے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ان کے بقول ’’اکیسویں صدی ہندوستان کی صدی ہے۔ یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے۔ مستقل ترقی اور بڑھتی ہوئی پیداواریت ہندوستان کو ایک غالب عالمی طاقت میں تبدیل کرے گی۔‘‘
سنہا نے نوجوان طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ نئی زبانیں سیکھیں، اپنی سوچ کو وسیع کریں اور جدت پسندی کو اپنائیں تاکہ عالمی سطح پر نمایاں کردار ادا کر سکیں۔
ایل جی نے این آئی ٹی سرینگر کی جانب سے آفیشل لینگویج سیل کے قیام اور ہندی زبان کے فروغ کے لیے سرگرم کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف زبانوں کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ادیبوں، محققین اور علما کو اعزازات سے نوازا۔
تقریب میں شکشا سنسکرتی اْتھان نیاس کے نیشنل سکریٹری شری اتل بھائی کوٹھاری، این آئی ٹی سرینگر کے ڈائریکٹر پروفیسر بِنود کمار کنوجیا، ڈویڑنل کمشنر کشمیر ‘انشل گرگ، ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، شکشا سنسکرتی اْتھان نیاس کے اراکین، ممتاز ادبی شخصیات، علما، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کا محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی کا جائزہ

Next Post

’ریاض باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

’سرحد پا ر دہشت گردی کو نظر انداز نہیں کر سکتے‘

2026-10-23
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

بارہمولہ میں مبینہ دہشت گرد معاون نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-10-23
ایس ایس پی کا پہلا بڑا چیلنج، ڈیوٹی کے دوران شراب نوشی کے مرتکب پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی
اہم ترین

ایس ایس پی کا پہلا بڑا چیلنج، ڈیوٹی کے دوران شراب نوشی کے مرتکب پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی

2026-10-23
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’اننت ناگ میں۲۵۰بستروں کے زچگی اسپتال کیلئے جگہ کا انتخاب باقی‘

2026-10-23
ریاستی درجے پر بحث کیلئے تیار‘۳۷۰ پر نہیں :بی جے پی
اہم ترین

’این سی شکست کے خوف سے پنچایتی انتخابات سے گریزاں‘

2026-10-23
۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں
اہم ترین

محکمہ تعلیم میں تبادلوں سے متعلق شکایات کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل

2026-10-23
مانسون کے چلتے اگلے دس سے پندرہ دن بہت اہم ہیں:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا گریٹر سرینگر سیوریج اسکیم کا جائزہ، ایک ماہ  میں کام مکمل کرنے کی ہدایت

2026-10-23
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
اہم ترین

ڈوڈہ کے بھگواہ علاقے میں  آتشزدگی‘۶دکانیں اور۲؍اسٹور خاکستر

2026-10-23
Next Post
پاک چین مشترکہ بیان میں کشمیر کا حوالہ ’غیر ضروری‘

’ریاض باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.