منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں کسان دھان کے کھیتوں میں مصروف، مگر دلوں میں مایوسی کی لہر

حالیہ سیلاب اور خراب موسمی صورتحال نے کئی علاقوں میں دھان کی فصل کو نقصان پہنچایا‘کسانوں کی محنت ضائع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-20
in اہم ترین, کاروبار
A A
کشمیر میں کسان دھان کے کھیتوں میں مصروف، مگر دلوں میں مایوسی کی لہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

سرینگر/۱۹ستمبر
وادی کشمیر میں ماہ ستمبر کسان طبقے سے وابستہ لوگوں کیلئے انتہائی اہمیت اور خوشی و شادمانی کا مہینہ ہے کیونکہ اسی مہینے میں سیب کی فصل بھی تیار ہوتی ہے اور دھان فصل بھی تیار ہو کر کاٹی جاتی ہے ۔
تاہم امسال جہاں قومی شاہراہ کئی روز بند رہنے سے میوہ صنعت سے وابستہ کاشتکار پریشان ہیں وہیں دھان فصل اگانے والے کسان بھی مایوس نظر آرہے ہیں کیونکہ حالیہ سیلاب اور خراب موسمی صورتحال نے کئی علاقوں میں اس فصل کو بے تحاشا نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے وادی کے کئی علاقوں میں دھان کے کھیت زیر آب آگئے جس سے یہ فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کئی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال نے فصل کو بے تحاشا نقصان پہنچایا۔
وادی میں ان دنوں بھی کسان اپنے کھیت کھلیانوں میں دھان فصل کی کٹائی کے ساتھ حسب معمول مصروف ہیں لیکن آج ان کے چہروں پر مسرت و شادمانی کے بجائے مایوسی اور غم کے آثار نمایاں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ فصل امسال بھی اچھی تھی لیکن سیلاب نے اس کو تباہ کردیا۔
سری نگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد نامی ایک کاشتکار نے یو این آئی کو بتایا’’ہماری زرعی اراضی جو قریب۲۰کنال پر مشتمل ہے ، امسال بھی فصل سے لہلہا رہی تھی، حسب معمول اچھی پیداوار کی توقع تھی لیکن خراب موسمی صورتحال نے اس کو تباہ و بر باد کر دیا‘‘۔
احمد نے کہا’’دھان کی فصل تیار تھی، ہم کاٹ رہے تھے کہ موسم نے کروٹ بدلی، کھیت میں پانی جمع ہوا،کھڑی فصل بھی گرگئی اور موسم کی خرابی نے طول پکڑا جس نے فصل کو مکمل طور پر خراب کر دیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہم سال بھر اس کے تیار ہونے کے منتظر تھے ، کیونکہ اس سے گھر میں سال بھر کے کھانے پینے کا انتظام ہوتا تھا،اس فصل سے ہمارے مویشیوں کے چارے کا بھی بندوبست ہوتا تھا، اس پر کھاد، مزدوروں کی صورت میں کافی خرچہ بھی آیا لیکن یہ سب چشم زدن میں ہی ختم ہوگیا‘‘۔
غلام علی نامی ایک کسان نے بتایا’’دھان کی فصل تیار تھی، ہم اس کے کاٹنے کی تیاری کر رہے تھے کہ سیلاب نے ہمارے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امسال کھیت سے ایک دانہ بھی گھر نہیں لایا سب کچھ کھیت میں سڑا پڑا ہے ۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ رہی سہی کسر مزدور نکال رہے ہیں کیونکہ انہوں نے مزدوری میں کافی اضافہ کردیا ہے ۔
بڈگام کے نذیر احمد نامی ایک کاشتکار نے بتایا’’ہماری فصل تیز ہوائوں کے نتیجے میں گر گئی ہے ، جس سے کافی نقصان ہوا ہے ، اب مزدور اس قدر مزدوری طلب کرتے ہیں کہ اس سے بہتر یہی ہے کہ فصل کو کھیت میں ہی پڑا رکھا جائے ‘‘۔انہوں نے کہا’’میں نے سال گذشتہ فی کنال ایک ہزار رویے دئے تھے وہی مزدور امسال ۲ہزار روپیے سے کم مزدوری کی مانگ کر رہے ہیں‘‘۔
وادی میں زرعی اراضی ہر گذرتے سال کے ساتھ سکڑتی جا رہی ہے ۔یہاں زرعی اراضی پر یا سیب کے باغ لگائے جا رہے ہیں یا کمرشل ڈھانچے تعمیر کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ باہر کے چاول پر منحصر ہوئے ہیں۔
محمد حسین نامی ایک کسان نے بتایا’’ہم تو پہلے ہی باہر سے آنے والے چاول پر منحصر تھے کیونکہ زرعی اراضی ہر برس کے ساتھ بہت تیزی سے سکڑ رہی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’امسال زیادہ مشکلات ہوں گے کیونکہ کئی علاقے ایسے ہیں جہاں امسال چاول کی انتہائی کم پیدوار حاصل ہوگی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دو دنوں میں ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ میوہ بردار ٹرک باہر روانہ: گرگ

Next Post

سوپور میں ۵۴ کلو پوست بر آمد‘جموں میںبڑی مقدار میں گانجا بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
Next Post
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس

سوپور میں ۵۴ کلو پوست بر آمد‘جموں میںبڑی مقدار میں گانجا بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.