پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مغربی بنگال: طالبہ کے قتل معاملے میں مقامی لوگوں نے ہیڈ ماسٹر کی پٹائی کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-19
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

کولکتہ، 18 ستمبر (یو این آئی) مغربی بنگال، ندیا ضلع کے رام پورہاٹ کے جنگلا تی علاقے سے ایک طالبہ کی لاش ملنے کے ایک دن بعد جمعرات کی صبح ایک نیا تنازعہ شروع ہوگیا، جب ناراض مقامی لوگوں نے شیام پہاڑی شری رام کرشن ودیاپیٹھ کے ہیڈ ماسٹر پر حملہ کر دیا۔
طلبہ تنظیم نے ہیڈ ماسٹر پر الزام لگایا کہ انہوں نے استاد منوج کمار پال کے خلاف شکایات کو نظر انداز کیا، جنہیں ساتویں جماعت کی طالبہ کی عصمت دری اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق مقامی لوگ اسکول کے احاطے میں داخل ہو گئے اور ہیڈ ماسٹر کو باہر گھسیٹا اور بری طرح مارا پیٹا۔ اس مار پیٹ میں ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے ۔ جب پولیس نے مداخلت کرنے کی کوشش کی، تو مشتعل دیہی باشندوں نے پولیس پر بھی پتھراؤ کر دیا اور پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔بعد میں اضافی پولیس فورس نے ہیڈ ماسٹر کو بچایا اور محفوظ مقام پر پہنچایا۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ ہیڈ ماسٹر کواستاد پال کے رویے کے بارے میں پہلے سے معلوم تھا، لیکن کارروائی کرنے کے بجائے انہوں نے اسے بچانے کی کوشش کی۔مقامی افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ ”اگر انہوں نے پہلے کارروائی کی ہوتی تو لڑکی بچ سکتی تھی”۔
یہ کشیدگی ایک 13 سالہ قبائلی طالبہ کے بہیمانہ قتل کے بعد پیدا ہوئی، جس کی سڑی گلی لاش کل رام پورہاٹ تھانہ علاقے کے کُللاکاٹا گاؤں کے قریب ایک جنگل سے ملی تھی۔بارومیسیا گاؤں کی رہنے والی متاثرہ 28 اگست کو نجی ٹیوشن کے لیے گھر سے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہو گئی تھی۔ دیہی باشندوں نے بوری میں اس کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، اور بعد میں گھر والوں نے لاش کی شناخت کی۔
پولیس نے کل شام اسکول کے فزکس کے استاد منوج کمار پال کو اس جرم کے سلسلے میں گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران پال نے اعتراف کیا کہ لڑکی نے اس کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، جس پر اس نے اسے قتل کر دیا۔
متاثرہ کے پڑوسیوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اسے مہینوں سے ہراساں کر رہا تھا، اکثر اس کے بارے میں پوچھتا رہتا تھا، اور یہاں تک کہ شادی کی پیشکش بھی کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی نے دراندازوں کی حفاظت کے لیے "ووٹر ادھیکار یاترا” کی: شاہ

Next Post

چیف اکنامک ایڈوائزر ناگیشورن کو امریکہ کے ساتھ امپورٹ ڈیوٹی کا مسئلہ جلد حل ہونے کی توقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post

چیف اکنامک ایڈوائزر ناگیشورن کو امریکہ کے ساتھ امپورٹ ڈیوٹی کا مسئلہ جلد حل ہونے کی توقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.