جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بہترین ٹیموں کے خلاف پاکستان کو شاندار کھیل پیش کرنے کی ضرورت : کوچ ہیسن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in کھیل
A A
بہترین ٹیموں کے خلاف پاکستان کو شاندار کھیل پیش کرنے کی ضرورت : کوچ ہیسن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

نیو چندی گڑھ، 15 ستمبر (یو این آئی) پاکستان ٹیم کے کوچ مائک ہیسن نے کہا ہے کہ بہترین ٹیموں کے خلاف مقابلے میں بنے رہنے کے لیے پاکستان کو شاندار کرکٹ کھیلنی ہوگی۔
ہندستان کے ہاتھوں سات وکٹ سے شکست کے بعد ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا: "آج ہم شکست سے دوچار ہوئے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم اس حقیقت سے انکار کر سکتے ہیں۔ ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی۔ ہم نے 20 یا 30 رنز کم بنائے اور ہم سب جانتے ہیں کہ درمیانی اوورز میں ہم پر دباؤ رہا۔
اچھے بالنگ اٹیک کے خلاف مزید محنت کی ضرورت ہے، لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے میدان میں سخت مقابلہ کیا، اگرچہ اسکور کافی نہیں تھا۔” ہیسن نے مزید کہا: "پچھلے چند میچوں میں، صاحبزادہ فرحان اور سیم ایوب نے اننگ کا آغاز کرتے ہوئے 40 رنز بنائے اور اچھی کارکردگی پیش کی۔ سیم ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے اچھی شروعات کرنا بے حد ضروری ہے۔ چار میچ پہلے ہم ٹاپ آرڈر میں کافی بہتر کھیل رہے تھے، لیکن اب کچھ توازن کھو دیا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ دونوں صورتحال جلد ہی بدل دیں گے۔
” انہوں نے کہا کہ بلے بازی میں ابتدا میں ہم کچھ زیادہ ہی جارحانہ ہو گئے۔ گیند پچ پر رک رہی تھی جیسا کہ ہم نے سوچا تھا، لیکن ہم اتنی اچھی طرح ردعمل نہیں دے سکے۔ پاور پلے کے آخر تک ہم میچ میں تھے، لیکن پھر دباؤ میں آ گئے۔ جتنے زیادہ بڑے میچ آپ کھیلیں گے، اتنا ہی اپنے کھیل پر اعتماد بڑھے گا۔ ہمارے پاس یقینی طور پر ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ وہ اس جدوجہد میں قائم رہنا چاہتے ہیں، اور ہم چند دنوں میں مزید مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔” پاکستانی کوچ نے کہا: "ہم تین دن بعد دوبارہ میدان میں اتریں گے اوراس سے بہتر کھیلنا ہوگا۔ ہمیں شروعات میں گیند کے ساتھ زیادہ نظم و ضبط دکھانا ہوگا۔ بدھ کو ہمیں اس سے بھی زیادہ جذبہ دکھانے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ایسا کر پائے، تو ہمیں سپر 4 میں ایک اور موقع ملنے کی امید ہے، جہاں ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ مجھے اس ٹیم پر مکمل اعتماد ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغان ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر

Next Post

اس بے چارے کا کوئی رول نہیں !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

اس بے چارے کا کوئی رول نہیں !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.