بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہندوستان،فرانس کے مشترکہ ورکنگ گروپ نے پہلگام حملے کی مذمت کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-13
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
ہندوستان،فرانس کے مشترکہ ورکنگ  گروپ نے پہلگام حملے کی مذمت کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی/۱۲ستمبر
انسداد دہشت گردی پر ہندوستان اور فرانس کے مشترکہ ورکنگ گروپ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے اور منظم جرائم کو ورکنگ گروپ کی بات چیت کے دائرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
مشترکہ ورکنگ گروپ نے اقوام متحدہ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جمعرات کو پیرس میں انسداد دہشت گردی پر ہندوستان فرانس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی۱۷ویں میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری (کاؤنٹر ٹیررازم) کے ڈی دیول اور فرانسیسی وفد کی قیادت فرانس کے انسداد دہشت گردی کے نمائندے اولیور کارون نے کی۔
دونوں فریقوں نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں معصوم شہریوں پر وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے دونوں ممالک میں موجودہ خطرے کا جائزہ لیتے ہوئے تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے خاص طور پر بعض ممالک کی طرف سے اسپانسر ہونے والی سرحد پار دہشت گردی، متعلقہ خطوں میں دہشت گردی کی سرگرمیوں اور مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے خطرے کے بارے میں غور وخوض کیا۔
ورکنگ گروپ نے انسداد دہشت گردی کے چیلنجوں کا بھی جائزہ لیا، بشمول انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنا، اور دہشت گردوں کی طرف سے نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے لاحق خطرات۔
دونوں ممالک نے منظم جرائم کو شامل کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے مکالمے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر وسیع تبادلہ خیال بھی کیا۔مشترکہ ورکنگ گروپ کا اگلا اجلاس ہندوستان میں ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہانگل اور مسکن کے تحفظ کیلئے سفارشات پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی

Next Post

سوامی رادھا کرشنن نے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سوامی رادھا کرشنن نے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا

سوامی رادھا کرشنن نے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.