جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آل راؤنڈر کے طور پر، میں ہمیشہ گیندبازی کے لیے تیاررہتا ہوں: شیوم دوبے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-12
in کھیل
A A
آل راؤنڈر کے طور پر، میں ہمیشہ گیندبازی کے لیے تیاررہتا ہوں: شیوم دوبے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

دبئی، 11 ستمبر (یواین آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ میں تین وکٹیں لینے والے ہندوستانی آل راؤنڈر شیوم دوبے نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر ہونے کے ناطے میں میچ میں گیندبازی کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہوں۔
دوبے نے یو اے ای کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، "آج مجھے ایک اچھی شروعات ملی ہے اور یہ بہت اہم تھا۔ ایک آل راؤنڈر کے طور پر، میں ہمیشہ چار اوورز کرانے کے لیے تیار رہتا ہوں، جب بھی تین سے چار اوورز کرانے کا موقع ملے گا، میں اس کے لیے تیار ہوں۔ ٹیم کو جو بھی ضرورت ہو گی، میں کروں گا۔ کپتان اور کوچ نے پہلے ہی کہا تھا کہ میں (ایشیا کپ میں) گیندبازی کروں گا۔ میرے گیندبازی کوچ مورنے مورکل نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔ میں بہت دنوں سے تیاری کر رہا تھا کہ جب بھی موقع ملے گا، میں تیار ہوں۔ آج کا نتیجہ اسی تیاری کا صلہ ہے۔ دوبے نے اعتراف کیا کہ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) میں آئی پی ایل کے دوران، ان کا کردار زیادہ تر پاور ہٹر کا رہا ہے، لیکن انہوں نے اپنی گیند بازی پر بھی مسلسل کام کیا ہے۔ امپیکٹ پلیئر رول پر، دوبے نے کہا، "اس کا جواب سوال میں ہی مضمر ہے۔ ایک آل راؤنڈر کا کردار کم ہو گیا ہے۔ اس لیے میرے لیے آئی پی ایل میں گیندبازی کرنا ضروری نہیں رہا۔ لیکن اپنی طرف سے، میں ہمیشہ تیار تھا۔ میں ہر میچ میں گیندبازی کے لیے تیاررہتا تھا۔ آئی پی ایل سے پہلے بھی میں نے اپنی فٹنس اور گیندبازی پر دو ماہ تک محنت کی ہے۔”
دوبے نے اپنے ایکشن اور ایپروچ کو نکھارنے کا کریڈٹ مورکل کو دیا۔ پریکٹس سیشنز میں دونوں مسلسل بات کرتے رہے ہیں۔ مورکل نے حال ہی میں کہا تھا کہ دباؤ میں بولنگ کرنے کے لیے دوبے جیسے کھلاڑی کو اعتماد دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، "انگلینڈ سیریز (جنوری-فروری) میں انہوں نے مجھے کچھ باتیں بتائی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وائیڈ لائن سے گیند ڈالو۔ کچھ گیندوں کو اینگل کا استعمال کرتے ہوئے کم رفتار سے ڈالو۔ انہوں نے رن اپ پر بھی کام کرنے کا مشورہ دیاتھا۔ یہ 2-3 چیزیں میری گیندبازی کو بہتر کررہی ہیں۔ میں نے اپنی رفتار بھی بڑھائی ہے۔
انہوں نے اپنی بلے بازی پر بھی اتنی ہی توجہ دی ہے اور محنت کی ہے۔ آئی پی ایل 2025 اور اب کے درمیان، انہوں نے ممبئی میں کافی مشق کی۔ انہوں نے تیز باؤنسر اور جسم پر آنے والی گیندوں سے نمٹنے پر کام کیا۔ ایشیا کپ کا پہلا میچ آئی پی ایل کے بعد ان کا پہلا بڑا میچ تھا۔ انہوں نے کہا، "میں اپنی بیٹنگ میں کچھ نئے شاٹس شامل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں کچھ جگہوں پر کچھ شاٹس آسانی سے مار سکتا ہوں، لیکن تیز گیند باز مجھے شارٹ بال سے نشانہ بناتے ہیں۔ میں نے آئی پی ایل میں اور اس کے بعد بھی اس پر بہت محنت کی ہے۔ اس کے ساتھ میں اپنی فٹنس پر بھی توجہ دے رہا تھا۔”
ہاردک پانڈیا کے ساتھ موازنہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "ہاردک میرے لیے ایک بھائی کی طرح ہیں۔ ان کے پاس بین الاقوامی اور آئی پی ایل کا کافی تجربہ ہے۔ میں نے ان سے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بہت کچھ سیکھا ہے، میں نے کبھی ان سے اپنا موازنہ نہیں کیا۔ میں نے صرف یہ سوچا ہے کہ ان سے کچھ سیکھ کر میں خود کو بہتر بنا سکتا ہوں”۔

 

 

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان نے نابینا خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا

Next Post

خاتون ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 میچ میں ہندوستانی ٹیم میزبان چین کے ہاتھوں 1-4 سے ہار ی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
خاتون ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 میچ میں ہندوستانی ٹیم میزبان چین کے ہاتھوں 1-4 سے ہار ی

خاتون ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 میچ میں ہندوستانی ٹیم میزبان چین کے ہاتھوں 1-4 سے ہار ی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.