جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ہے ہندوستان کے لیے کھیلنا: نشانت سندھو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-07
in کھیل
A A
میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ہے ہندوستان کے لیے کھیلنا: نشانت سندھو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

بنگلورو، 06 ستمبر (یو این آئی) دلیپ ٹرافی سیمی فائنل میں اپنے آل راؤنڈ کھیل سے نارتھ زون کے لیے شاندار کارکردگی دکھانے والے ہریانہ کے نوجوان آل راؤنڈر اور انڈر-19 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن نیشانت سندھو نے کہا کہ ان کا واحد مقصد ہندوستان کے لیے کھیلنا ہے اور اس کے لیے وہ قدم بہ قدم آگے بڑھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
ساوتھ زون کے خلاف پہلی اننگز میں بائیں ہاتھ کے اسپنر سندھو نے پانچ وکٹیں لے کر بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہی ساوتھ زون کی اننگز کو 536 رنز پر روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد جب نارتھ زون کی اننگز لڑکھڑائی تو سندھو بیٹ کے ساتھ ٹیم کے لیے مشکل وقت میں سہارا بنے۔ تاہم، سندھو نے کہا کہ وہ بیٹنگ میں اور بہتر کر سکتے تھے۔
سندھو نے تیسرے دن کے کھیل کے بعد ای ایس پی این کرک انفو سے کہا، ’’بولنگ کے دوران میرے ذہن میں یہی چل رہا تھا کہ جتنی جلدی ہو سکے ہم انہیں آؤٹ کریں کیونکہ وکٹ کافی اچھی تھی اس لیے انہوں نے زیادہ رنز بنائے۔ لیکن بیٹنگ کے وقت میں صرف یہی سوچ رہا تھا کہ آخر تک کھیلوں اور ٹیم کو بہتر پوزیشن میں لے جاؤں، لیکن بدقسمتی سے میں ایسا نہیں کر پایا۔ اب کل دیکھتے ہیں کہ کیسا رہتا ہے۔‘‘
21 سالہ سندھو اب تک 29 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں اور اس دوران چھ سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 78.38 کی اوسط سے 1823 رنز بنا چکے ہیں۔ گیند کے ساتھ وہ تین بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں اور ایک بار میچ میں دس وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور مجموعی طور پر 64 شکار کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے کھیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پریکٹس کے دوران ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ کھیل کے ہر پہلو پر کام کریں۔ ساوتھ زون کے خلاف انہوں نے پانچ وکٹیں لینے کے ساتھ این جگدیشن (197) کو رن آؤٹ بھی کیا تھا۔
سندھو نے کہا، ’’ہر میچ میں یہی کوشش کرتا ہوں کہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ٹیم کے لیے 100 فیصد دوں۔ میں عام طور پر پریکٹس میں کوئی الگ چیز نہیں کرتا، بس ان پہلوؤں پر کام کرتا ہوں جہاں میں کمزور ہوں۔‘‘’’میرا ایک ہی ہدف ہے کہ ہندوستان کے لیے کھیلوں اور میں قدم بہ قدم آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ہر میچ میرے لیے اہم ہے، اس لیے میری یہی کوشش رہتی ہے کہ ہر میچ میں 100 فیصد دوں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان نے آخری اوور میں یو اے ای کو شکست دی

Next Post

پاکستان آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post
پاکستان آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوگا

پاکستان آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوگا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.