پیانگ یانگ/۲ستمبر
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بذریعہ ٹرین چین کے لیے روانہ ہوگئے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن چین میں اس وکٹری پریڈ میں شریک ہوں گے جو دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے پر جاپان کے سرنڈر کی یاد میں۸۰سال مکمل ہونے پر خصوصی طور پر منعقد کی جا رہی ہے ۔
کم جونگ اُن کے علاوہ۲۵دوسرے سربراہان مملکت بھی اس پریڈ میں مہمان ہونگے ۔ تاریخ میں پہلی بار ہونے جارہا ہے کہ شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان، چینی صدر شی جن پینگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کسی ایک مقام پر ایک ساتھ موجود ہونگے ۔
بتاتے چلیں شمالی کورین سربراہ ستمبر ۲۰۲۳ء کے دورہ روس کے لیے بھی خصوصی ٹرین کا استعمال کرچکے ہیں، یہ ٹرین بکتربند خصوصیات کی حامل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔








