پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وینز ویلا کو ۸؍امریکی بحری جنگی جہاز۱۲۰۰میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں:صدر مادورو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-03
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

کراکس/۲ستمبر
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ۸؍امریکی بحری جنگی جہاز۱۲۰۰میزائلوں کے ساتھ ان کے ملک کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو مجرمانہ اور خونریز دھمکی ہے ۔
ڈان نیوز میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ مادورو پر منشیات کے ایک کارٹیل کی قیادت کرنے کا الزام لگاتا ہے اور جنوبی کیریبین میں انسدادِ منشیات آپریشن کے تحت جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔
کراکس میں پیر کو بین الاقوامی میڈیا سے ملاقات میں صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ہمارے براعظم نے پچھلے۱۰۰برسوں میں سب سے بڑا خطرہ دیکھا ہے ‘۸بحری جنگی جہازوں کی صورت میں جن پر ایک ہزار ۲۰۰میزائل ہیں اور ایک آبدوز بھی ہے جو وینزویلا کو نشانہ بنا رہی ہے ۔
وینزویلا کے صدر کے۲۰۲۴؍اور ۲۰۱۸کے حالیہ دونوں انتخابات کو امریکہ اور عالمی برادری کے بیشتر ممالک نے تسلیم نہیں کیا ہے ۔ نکلوس مادورو نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ فوجی دباؤ کے جواب میں ہم نے وینزویلا کے دفاع کے لیے زیادہ سے زیادہ تیاری کا اعلان کیا ہے ۔
واشنگٹن نے مادورو کی گرفتاری پر انعام کی رقم دگنی کر کے۵۰ملین ڈالر کردی ہے لیکن وینزویلا پر حملے کی کوئی سرکاری دھمکی نہیں دی۔ کراکس نے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقائی پانیوں کی نگرانی کرے گا اور امریکی ‘دھمکیوں’ کے جواب میں ۴۰لاکھ سے زائد ملیشیا اراکین کو متحرک کرے گا۔ مادورو نے افسوس ظاہر کیا کہ امریکہ کے ساتھ رابطے کے چینلز ختم ہو گئے ، اور عزم ظاہر کیا کہ ان کا ملک ‘کسی بھی قسم کے دباؤ یا دھمکی کے آگے کبھی نہیں جھکے گا’۔
مادورو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ ان کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو انہیں وینزویلا کے عوام کے خلاف قتلِ عام کے ساتھ خونریزی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جھلسانے والی ریکارڈ توڑ گرمی نے برطانیہ، جاپان اورجنوبی کوریا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

Next Post

وائس آف امریکہ نے ۸۳سال بعد اپنے بنیادی آپریشنز باضابطہ طور پر بند کردیے 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post

وائس آف امریکہ نے ۸۳سال بعد اپنے بنیادی آپریشنز باضابطہ طور پر بند کردیے 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.