ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ادھو ٹھاکرے اہل خانہ کے ساتھ راج ٹھاکرے کی رہائش پر گنپتی پوجا میں شریک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-28
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

ممبئی ، 27 اگست (یو این آئی) شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے بدھ کے روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کی دادر میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے اور وہاں گنپتی پوجا میں شامل ہوئے ۔ اس موقع پر ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ان کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے ، بیٹے آدتیہ اور تیجس ٹھاکرے بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں دونوں خاندانوں نے مل کر دوپہر کا کھانا تناول کیا۔
دادر میں راج ٹھاکرے کی رہائش گاہ ‘‘شیو تیرتھ’’ پر گنپتی کی مورتی بدھ کے روز نصب کی گئی تھی۔ اسی موقع پر راج ٹھاکرے نے ادھو ٹھاکرے کو مدعو کیا، جس کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہاں پہنچے ۔ ادھو ٹھاکرے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک راج ٹھاکرے کے گھر پر موجود رہے ۔ ملاقات کے دوران دونوں خاندانوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
ریاستی نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس ملاقات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گنپتی بپّا کے آشیرواد سے دونوں بھائی ایک ساتھ آئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ بھائی چارہ برقرار رہے ۔ سینئر وزیر چھگن بھجبل نے بھی اسے مہاراشٹر کے لیے نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ بھگوان گنیش نے دونوں بھائیوں کو قریب کیا ہے ۔ تاہم بی جے پی کے رہنما اور ادھو کے مخالف نارائن رانے نے کہا کہ بھائیوں کے اتحاد کے لیے کسی خاص وقت کی ضرورت نہیں، مگر اس کا ریاست کی سیاست پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیوسینا چھوڑنے کے تقریباً بیس سال بعد ادھو اور راج ٹھاکرے کے درمیان دوبارہ قربت دیکھی جا رہی ہے ۔ پچھلے دو ماہ میں یہ دونوں رہنماؤں کی تیسری ملاقات تھی۔ مراٹھی زبان کے مسئلہ پر بھی دونوں کے درمیان تلخی میں کمی آئی ہے ۔ اب سب کی نگاہیں اس بات پر ہیں کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ٹھاکرے برادران کا سیاسی مستقبل کس انداز میں سامنے آتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کا قتل کے مقدمات پر سزائے موت نافذ کرنیکا اعلان

Next Post

ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے وزیر اعلی یوگی سے کی ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post

ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے وزیر اعلی یوگی سے کی ملاقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.