کولمبیا//
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بُل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا اسٹینڈ گرنے سے کم از کم5 افراد ہلاک اور500 زخمی ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ واقع وسطی کولمبیا کے قصبے اسپائنل میں اتوار کے روز پیش آیا جہاں بُل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا لکڑی کا اسٹینڈ زمین پر آگرا۔
رپورٹس کے مطابق اسٹینڈ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی اور تماشائی گھبراکر بھاگتے ہوئے نظر آئے۔
اطلاعات کے مطابق واقعے میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 500افراد زخمی ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔