ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کیلئے ہمارا پیغام واضح ہے… لبنانی معاملات میں مداخلت نہ کرے : جوزف عون

ہمارے پاس دو راستے تھے، یا امریکی تجویز قبول کرتے یا تنہا ہو جاتے : لبنانی صدر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-19
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

بیروت /۱۸، اگست، (مانیٹرنگ ڈیسک)
لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ لبنان کا پیغام بالکل واضح ہے اور وہ یہ کہ ایران کو لبنانی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔
العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عون نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی کو یہ بتایا کہ ایران اور لبنان کے تعلقات "احترام پر مبنی ہیں”۔ انھوں نے مزید کہا "ایران ایک دوست ملک ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ رہے… ہمارا پیغام واضح ہے کہ ایران ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے”۔ صدر نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کے اسلحے کا معاملہ "لبنانی فیصلہ ہے اور اس کا ایران سے کوئی تعلق نہیں”۔
لاریجانی نے گزشتہ ہفتے بیروت کا دورہ کیا تھا۔
لبنانی صدر کے مطابق شام و لبنان کے لیے امریکی ایلچی ٹوم براک کی پیش کردہ دستاویز میں "اسرائیلی انخلا اور لبنان کی معیشت کو سہارا دینے” کی تجاویز شامل تھیں۔ انھوں نے واضح کیا "لبنان کے پاس دو راستے تھے، یا تو امریکی کاغذ پر اتفاق کرے یا تنہائی میں چلا جائے”۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا "ہمیں اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کسی قسم کی دھمکی موصول نہیں ہوئی”۔ عون کے مطابق "ہم اس وقت انتظار کر رہے ہیں کہ واشنگٹن اسرائیل کی منظوری کے ساتھ ٹوم براک کی تجویز سامنے لائے”۔
اپنی سیاسی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے لبنانی صدر نے پارلیمان کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ اپنے تعلقات کو "انتہائی شان دار” قرار دیا اور کہا کہ وہ "ہر موضوع پر بات چیت کے لیے فراخی رکھتے ہیں، بس یہ سب کچھ ریاست کے دائرے میں ہونا چاہیے”۔ انھوں نے زور دیا کہ ان کی اولین ترجیح "ملک کا امن و استحکام” ہے۔ عون نے کہا ہم اپنی قوم کو کسی اندرونی یا بیرونی تنازع میں دھکیلنے سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہ ہمیں تھکا چکا ہے”۔ صدر نے کہا شیعہ برادری ہمارے ملک کا ایک بنیادی اور فعال جزو ہے… کسی بھی فرقے کے بارے میں کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے، اور میں اپنے اس بیان کی ذمہ داری لیتا ہوں”۔
عون نے یہ بھی کہا کہ وہ "ہر اس فریق کا خیرمقدم کرتے ہیں جو لبنان کی مدد کرنا چاہے، بشرطیکہ ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے”۔ انھوں نے "سعودی عرب کی جانب سے لبنان کی مدد پر شکریہ” ادا کیا اور کہا کہ وہ "سعودی عرب کی سرپرستی میں شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور سرحدی تعین کے خواہاں ہیں”۔ ان کے مطابق "سعودی عرب نے لبنان میں صدارتی خلا ختم کرنے میں کردار ادا کیا”۔ انھوں نے کہا "ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو ضائع نہیں کر سکتے کیونکہ یہ شاہ عبدالعزیز کے دور سے قائم ہیں”۔
معاشی صورت حال پر لبنانی صدر نے کہا "ہمارا ملک اصلاحات کے ذریعے اقتصادی خوش حالی کے راستے پر گامزن ہے”۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ "کسی کو بھی استثنا حاصل نہیں ہے، عدلیہ سنجیدگی سے بد عنوانی کے خلاف کام کر رہی ہے”۔
فلسطینی اور اسرائیلی معاملے پر عون نے کہا کہ لبنان نے "ابھی تک اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت کا دروازہ نہیں کھولا”۔ لبنانی صدر نے فلسطینیوں کی آباد کاری کے معاملے پر سختی سے انکار” کیا۔ فلسطینی کیمپوں کے اسلحے کے بارے میں عون نے کہا "ان کیمپوں سے اسلحہ ہٹانے کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی نے کر لیا تھا، لیکن ایران اور اسرائیل کی جنگ اور فلسطینی حالات نے اس عمل میں تاخیر پیدا کی”۔
اس دوران لبنانی سیاسی حلقے امریکی ایلچی ٹوم براک اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے نائب خصوصی ایلچی مورگن اورٹیگس کے بیروت پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ دورہ اسلحے کو ریاستی اداروں تک محدود کرنے کے منصوبے سے متعلق نئے خیالات کے ساتھ ہو گا۔
یہ دورہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم کے حالیہ خطاب کے بعد سامنے آ رہا ہے، جس نے بڑے پیمانے پر رد عمل کو جنم دیا اور صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔ قاسم نے جمعے کو حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے حزب اللہ کو اسلحے سے محروم کرنے کے فیصلے کے "لبنان کو اسرائیل کے حوالے کر دیا ہے”۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اس سے "خانہ جنگی” ہو سکتی ہے۔ وزیر اعظم نواف سلام نے اس بیان کی سختی سے مذمت کی اور واضح کیا کہ وہ اس "ڈھکی چھپی دھمکی” کو بالکل مسترد کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق لبنانی حکام نے حالیہ عرصے میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف زیادہ سخت موقف اپنایا ہے۔ صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام نے بدھ کے روز لاریجانی کو صاف الفاظ میں بتایا کہ وہ لبنان کے اندرونی معاملات میں کسی بھی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں”۔ یہ بیانات حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے پر ایران کی تنقید کے بعد سامنے آئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس فیکٹری دھماکہ

Next Post

یوکرین روس کو اپنے بعض علاقے دینے کیلئے تیار رہے: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

یوکرین روس کو اپنے بعض علاقے دینے کیلئے تیار رہے: ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.