جمعرات, اگست 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جمشید پور کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے ڈائمنڈ ہاربر سے مقابلہ کرے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-18
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے اترے گی

جمشید پور، 16 اگست (یواین آئی) جمشید پور ایف سی 134ویں انڈین آئل ڈیورنڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پہلی مرتبہ پہنچنے والی والی ڈائمنڈ ہاربر ایف سی سے مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ جے آر ڈی ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس میں شام 4 بجے شروع ہوگا۔ جمشید پور ایف سی نے گروپ سی کے فاتح کے طور پر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، جبکہ ڈائمنڈ ہاربر ایف سی بہترین دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں میں سے ایک کے طور پر آگے بڑھی ہے۔
خالد جمیل کے قومی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد عبوری ہیڈ کوچ اسٹیون ڈائس کی قیادت میں جمشیدپور نہ صرف حکمتِ عملی میں تیز ہے بلکہ بے حد پُرعزم بھی ہے۔ ڈائس نے اس ہموار تبدیلی کی تعریف کی اور ٹیم کی رفتار کو بڑھانے میں گھریلو شائقین کا شکریہ ادا کیا۔
کوچ ڈائس نے ٹیم کے رویے کے بارے میں واضح کہا: ’’کل ہمارا مقابلہ پہلی بار ڈائمنڈ ہاربر ایف سی سے ہوگا اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک مضبوط ٹیم ہے، جو پچھلے 23 میچوں سے ناقابلِ شکست ہے۔ ہمیں محتاط اور مرکوز رہنا ہوگا۔ میرے کھلاڑی تیار ہیں۔ ہم نے اچھی تربیت کی ہے اور اس چیلنج کے لئے پُرعزم ہیں۔ اپنے گھریلو میدان پر کھیلنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے اور میں اپنے تمام شائقین سے درخواست کرتا ہوں کہ آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔ ہم اس میچ کو جیتنے اور اگلے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لئے میدان پر اپنی پوری طاقت لگا دیں گے۔‘‘
جمشیدپور نے گروپ مرحلے میں ترِبھون آرمی ایف سی کو 3-2، انڈین آرمی فٹ بال ٹیم کو 1-0 اور لداخ ایف سی کو 2-0 سے شکست دے کر شاندار کارکردگی دکھائی۔ وہیں ڈائمنڈ ہاربر ایف سی نے گروپ مرحلے میں کولکاتہ کی مشہور ٹیم محمڈن ایس سی کو 2-1 سے ہرا کر شروعات کی، پھر بارڈر سکیورٹی فورس کو 8-1 سے ہرایا لیکن موہن بگان سپر جائنٹ سے 1-5 سے ہار کا سامنا کیا۔ آخرکار +4 گول کے فرق نے ہی ابھرتی ہوئی ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دلائی۔
ڈائمنڈ ہاربر کی ٹیم نے اس سیزن میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے اور ڈورنڈ کپ میں مختلف مقابلوں میں لگاتار 23 میچوں تک ناقابلِ شکست رہنے کے ریکارڈ کے ساتھ پہنچی ہے۔
ان کے ہیڈ کوچ کیبو وِکونا نے میچ سے پہلے پُراعتماد انداز میں کہا: ’’ہمیں اپنے پچھلے میچ میں مطلوبہ نتیجہ نہیں ملا، لیکن یہ فٹبال کا حصہ ہے۔ ضروری یہ ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں، توجہ مرکوز رکھیں اور اگلے میچ پر اپنا پورا دھیان دیں۔ ہم جانتے ہیں کہ جے ایف سی کے خلاف یہ ایک مشکل چیلنج ہوگا، جو ایک آئی ایس ایل ٹیم ہے جس میں بہترین کھلاڑی ہیں۔ تاہم ہم پُرعزم ہیں کہ کوارٹر فائنل میں اپنا سفر ختم نہیں ہونے دیں گے۔ لڑکوں نے سخت محنت کی ہے، اچھی تیاری کی ہے اور ہم کل مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے۔‘‘
ڈائمنڈ ہاربر کے ابتدائی اسٹرائیکر کلیٹن سلوا کے زخمی ہونے کی وجہ سے اس اہم میچ میں کھیلنے پر شبہ ہے، لیکن اُن کے پاس تجربہ کار لوکا ماجسین کی شکل میں ایک قابل اعتماد متبادل موجود ہے، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں پہلے ہی چار گول اسکور کیے ہیں اور اُنہیں جوبی جسٹن اور گِرِک خوسلا کی اچھی شراکت ملے گی۔ اس کے علاوہ اُن کے پاس تجربہ کار ہالی چرن نارزاری اور نارو ہری شریستا جیسے کھلاڑی بھی ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔ ہسپانوی کھلاڑی میکل کورٹازار اور میلرائے اسیسی کی قیادت میں دفاعی لائن جمشیدپور کے خلاف چیلنج کے لیے تیار ہے اور گھریلو ٹیم کے جارحانہ حملوں سے بخوبی واقف ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے

Next Post

سیوانندن گرینڈ ماسٹر کو شکست دے کر سب سے کم عمر خاتون شطرنج کھلاڑی بنیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا
کھیل

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

2026-08-18
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے اترے گی
کھیل

ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے اترے گی

2026-08-18
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں درویش رسولی افغانستان ٹیم کے کپتان ہوں گے

2026-08-18
کھیل

سُتھار اور جڈیجہ نے سری لنکا کو 284 رنز پر سمیٹا، ہندستان کو 178 رنز کی برتری

2026-08-18
کھیل

کولار اوپن کا دوسرا ایڈیشن 18 اگست سے شروع ہوگا

2026-08-18
پڈیکل نے گنگولی کی نمبر تین کی پرانی جگہ سنبھالی، ہندوستان کے مخصوص بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے کلب میں شامل
کھیل

پڈیکل نے گنگولی کی نمبر تین کی پرانی جگہ سنبھالی، ہندوستان کے مخصوص بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے کلب میں شامل

2026-08-16
امپائر کے فیصلے سے پہلے اسمتھ کے ریویو لینے پر وارنر نے حیرت ظاہر کی
کھیل

امپائر کے فیصلے سے پہلے اسمتھ کے ریویو لینے پر وارنر نے حیرت ظاہر کی

2026-08-16
ہندوستان کے تاریخی 600 ویں ٹیسٹ میں دیودت پڈیکل کی ناٹ آؤٹ سنچری
کھیل

ہندوستان کے تاریخی 600 ویں ٹیسٹ میں دیودت پڈیکل کی ناٹ آؤٹ سنچری

2026-08-16
Next Post
سیوانندن گرینڈ ماسٹر کو شکست دے کر سب سے کم عمر خاتون شطرنج کھلاڑی بنیں

سیوانندن گرینڈ ماسٹر کو شکست دے کر سب سے کم عمر خاتون شطرنج کھلاڑی بنیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.