سرینگر/۲۷ جون
سابق پولیس افسر اور پیس اینڈ ہارمونی جموںکشمیر کے صدر‘ ایڈوکیٹ فاروق احمد ریشی نے نئی دلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) میں باضابطہ طورشمولیت اختیار کی۔
اس موقعہ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
ایک بےان کے مطابق ایڈووکیٹ فاروق احمد ریشی مرکزی وزیر برائے فشریز ، پشو پالن اور ڈائری کھوڈا بھائی روپالا کی رہائش گاہ واقع دلی میں ان سے ملاقی ہوئے۔ ان کے ہمراہ چےئرمین سٹیٹ حج کمیٹی ہریانہ چودھری اورنگزیب بھی تھے۔
اس موقعہ پر ایڈوکیٹ فاروق ریشی کا پارٹی میں خیرمقدم کیا گیا اور انہیں جموں و کشمیر میں بی جے پی کو ایک متحرک قوت بنانے کےلئے مکمل مدد اور حمایت کا یقین دلایا گیا۔
مرکزی وزیر کھوڈا بھائی روپالا کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل میٹنگ کے دوران، جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر مختلف شعبوں اور ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے شعبوں میں زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ اس خطے میں نوجوانوں کے لیے روزگار اور دیگر مواقع کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔
مرکزی وزےر نے کہا کہ ایڈوکیٹ فاروق ریشی نوجوانوں کو ان شعبوں میں دلچسپی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے تاکہ جموں و کشمیر کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ خطہ بنانے کی طرف ایک نئی شروعات کی جا سکے۔