ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم آزادی کی تقریبات‘کثیر سطحی حفاظتی انتظامات مکمل:آئی جی پی

’سرینگر سمیت وادی کے تمام اضلاع میںفورسز نے چوکسی بڑھا دی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-12
in اہم ترین
A A
یوم آزادی کی تقریبات‘کثیر سطحی حفاظتی انتظامات مکمل:آئی جی پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
بردی نے کہا کہ۱۵؍اگست کی تقریبات کے پیش نظر یہاں ڈرل ریہرسل ہو رہی ہے ۔
آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں لال چوک میں بلیدان استمبھ کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
بردی نے کہا’’۱۵؍اگست کی تقریبات کے پیش نظر یہاں ڈرل ریہرسل ہو رہی ہے اور کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں‘‘۔
آئی جی پی کا کہنا تھا’’جموں کشمیر پولیس، نیم فوجی دستوں کے ساتھ مل کر کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے گی‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
ادھرجموں کشمیر میں۱۵؍اگست کے موقع پر یومِ آزادی کی تقریبات کو پُرامن اور محفوظ بنانے کیلئے سخت ترین سیکورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔
دارالحکومت سرینگر سمیت وادی کے تمام اضلاع میں پولیس اور نیم فوجی دستوں نے چوکسی بڑھا دی ہے ، جب کہ داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
سرینگر کے مرکزی علاقوں لال چوک، ڈل گیٹ اور بٹہ مالو میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے ۔
گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے اور ڈرائیور و مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح جنوبی کشمیر کے اضلاع پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ میں بھی سیکورٹی الرٹ جاری ہے اور ہر آنے جانے والے پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق تمام اضلاع میں تھری لئیر سیکورٹی سسٹم نافذ کیا گیا ہے ، جس میں سڑکوں پر گشت، ناکہ چیکنگ اور حساس مقامات پر کمانڈوز کی تعیناتی شامل ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور کپواڑہ میں بھی حساس مقامات پر سی سی ٹی وی نگرانی کو مزید فعال بنا دیا گیا ہے ، جبکہ فوج اور بی ایس ایف کے دستے سرحدی علاقوں میں گشت بڑھا رہے ہیں تاکہ دراندازی یا کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کو روکا جا سکے ۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا’’یومِ آزادی کے پیش نظر وادی بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے ۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تقریبات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور عوام مکمل تحفظ کے ساتھ دن منائیں۔‘‘
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بارہمولہ ‘گوریندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں۱۴۷ مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے آس پاس صورتحال نارمل ہے اور سیکورٹی فورسز کسی بھی گڑ بڑ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
سنگھ نے کہا’’یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے جا رہے ہیں اور ضلع بھر میں۱۴۷مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں‘‘۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ضلع میں ’ہر گھر ترنگا‘مہم جاری ہے اور ہر روز۳سے۴ریلیاں بر آمد ہوتی ہیں ان کیلئے بھی سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ ایل او سی کے آس پاس صورتحال بالکل نارمل ہے اور ہمارے پورے انتظامات بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کسی بھی گڑ بڑ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ جنگلات میں دوسرے روزدہشت گردوں کی تلاش جاری

Next Post

 سڑک حادثے میں۲پولیس افسروں کی موت‘ایل کا رنج و غم کا اظہار 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

 سڑک حادثے میں۲پولیس افسروں کی موت‘ایل کا رنج و غم کا اظہار 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.