ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا احمد آباد میں ٹریول اینڈ ٹوراِزم میلے کا اِفتتاح 

سیاحوں کو کشمیر آنے کی دعوت ‘یو ٹی کی سال بھر کی سیاحتی پُر کشش کو اُجاگر کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-01
in اہم ترین
A A
وزیر اعلیٰ کا احمد آباد میں ٹریول اینڈ ٹوراِزم میلے کا اِفتتاح 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

گاندھی نگر//
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ملک بھر کے سیاحوں کو جموں کشمیر کی بے مثال خوبصورتی‘بھرپور ثقافت اور پرخلوص مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کی پرزور دعوت دی۔
وزیر اعلیٰ نے اِن باتوں کا اِظہار آج گجرات کے گاندھی نگر میں مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں منعقدہ ٹریول اینڈ ٹورازم فیئر (ٹی ٹی ایف) کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
عمرعبداللہ نے جموں و کشمیر کی بے پناہ صلاحیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ سال بھر سیاحوں کو متنوع تجربات فراہم کرتا ہے۔ اُنہوں نے گجرات اور جموں و کشمیر کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاحتی روابط کا ذکر کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت جموں و کشمیر کو ایک متحرک اور ہرموسم کی سیاحتی منزل کے طور پر فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے۔
وزیراعلیٰ کے ہمراہ مشیر ناصر اسلم وانی، رُکن قانون ساز اسمبلی پہلگام الطاف احمد وانی اور ممبر اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ بھی تھے۔ اِس تقریب میںوزیر سیاحت گجرات ملوبھائی بیرا مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹریول اینڈ ٹورازم اِنڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات کی اور نمائش ہالوں کا دورہ کرتے ہوئے مندوبین اور کاروباری اَفراد سے گفت شنید کی۔
عمرعبداللہ نے احمد آباد میں منعقدہ ٹریول اینڈ ٹورازم فیئر(ٹی ٹی ایف )کے موقعہ پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل سے بھی ملاقات کی۔ میٹنگ میں بین الریاستی تعاون کو فروغ دینے، سیاحت کو آگے بڑھانے اور جامع ترقی کے لئے بہترین طریقہ کار کے تبادلے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ٹریول اینڈ ٹورازم فیئر (ٹی ٹی ایف) احمد آبادگجرات کا سب سے بڑا ٹریول ٹریڈ شوجس میں زائد اَز ۹۰۰ نمائش کنندگان جموں و کشمیر سے۷۰ سے زیادہ سیاحتی ادارے اور سری لنکا کی بین الاقوامی نمائندگی شامل ہے۔ یہ ایونٹ بی ٹو بی نیٹ ورکنگ اور سیاحتی ترقی کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ احمد آباداور اس کا جڑواں شہرگاندھی نگر جو بھارت کے اندرونی اور بین الاقوامی سفر کے اہم مرکزوں میں سے ایک ہے اورآنے والے تہواروں اور سردیوں کے سفر کے سیزن کیلئے ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ اِس ایونٹ میں۳۱جولائی سے۲؍ اگست ۲۰۲۵ء تک تین روزہ ایونٹ کے دوران۱۲۵۰۰سے زائد تجارتی پیشہ ور افراد کی شرکت متوقع ہے۔
ٹی ٹی ایف احمد آباد میں اس سال جموں و کشمیر سیاحت کی شرکت انتہائی اہم ہے جس میں مہم جوئی، یاترا، ورثے، غیر روایتی سیاحتی مقامات، فلم اور گالف سیاحت سمیت مرکزِ اتحاد کی وسیع سیاحتی صلاحیت کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کا پویلین روایات، قدرتی خوبصورتی اور جدید سفری تجربات کے امتزاج کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو سیاحوں کو اِس خطے کی بھرپور اور متنوع پیشکشوں کی جھلک پیش کرتا ہے۔
ٹی ٹی ایف احمد آباد میں۲۵ سے زائد بھارتی ریاستیں اور یوٹیز شرکت کر رہے ہیں۔ گجرات کاروباری تقریبات اور نمائشوں کے ایک ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے اور ٹی ٹی ایف احمد آباد سفری صنعت کے نیٹ ورکنگ، شراکت داری کے قیام اور کاروباری ترقی کے لئے ایک کلیدی ایونٹ بن چکا ہے۔ یہ ایونٹ جموں و کشمیر کو بھارت اور بیرون ملک سیاحتی مارکیٹ میں اپنے قدم جمانے کے لئے ایک نادر اور منفرد موقعہ فراہم کرتا ہے۔
اس ایونٹ میں جن اہم دیگر شخصیات نے شرکت کی اُن میں ڈائریکٹر کیرالہ ٹورازم شیکھا سریندرن، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیرراجایعقوب، منیجنگ ڈائریکٹرجے کے ٹی ڈِی سی شریا سنگھل، ڈائریکٹر ٹورازم جموں وِکاس گپتا، جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن آف گجرات لمیٹڈکلدیپ سنگھ ایس جھالا اور متعدد دیگر معزز شخصیات، ٹریول اِنڈسٹری کے رہنمائوں اور ایسو سی ایشنوں کے سربراہاں شامل ہیں۔
تقریب میں جموں کشمیر حکومت کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے جن میں وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر آشیش چندر ورما شامل تھے۔اِس موقعہ پرگجرات حکومت کے افسران جن میں سیکرٹری سیاحت راجندر کمار، کمشنر سیاحت اور منیجنگ ڈائریکٹر، ٹورازم کارپوریشن آف گجرات لمیٹڈپربھاو جوشی بھی موجود تھے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج۲۰۲۶:درخواستوں کی تاریخوں میں ۷؍اگست تک توسیع

Next Post

امریکہ پاکستان میں تیل  تلاش کے خواب دیکھ رہا ہے: تھرور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے

امریکہ پاکستان میں تیل  تلاش کے خواب دیکھ رہا ہے: تھرور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.