جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

 ایران "غیر مشروط ہتھیار ڈال دے”:ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-19
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

واشنگٹن ///
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا فی الحال ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل نہیں کرے گا، لیکن انہوں نے تہران کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر مزید حملے کیے گئے تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب ” غیر مشروط ہتھیار ڈالنے” کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ "ہمیں مکمل علم ہے کہ خود کو ’سپریم لیڈر‘ کہلانے والا کہاں چھپا بیٹھا ہے۔ وہ آسان ہدف ہے، مگر فی الحال محفوظ ہے۔ ہم اسے فی الوقت نشانہ نہیں بنائیں گے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ”لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ شہریوں یا ہمارے فوجیوں پر میزائل برسائے جائیں۔ ہمارا صبر ختم ہونے کو ہے۔ شکریہ کہ آپ نے اس معاملے کو سنجیدہ لیا”۔ اس کے بعد انہوں نے ایک مختصر پیغام میں لکھا کہ ” ایران کو غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی ضرورت ہے!”
اس سے کچھ دیر پہلے صدر ٹرمپ نے ایران کے فضائی حدود پر امریکہ کی مکمل اور جامع گرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو واشنگٹن اسرائیل کی حمایت میں کارروائی کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ”ہم اب ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں”۔ ساتھ ہی امریکی ہتھیاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی دفاعی نظام امریکی اسلحے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
ٹرمپ نے کہاکہ”ایران کے پاس اچھے ریڈار سسٹمز اور دفاعی سازوسامان موجود ہے، بلکہ بڑی مقدار میں ہے، مگر یہ امریکی ساختہ اور ڈیزائن کردہ آلات کے برابر نہیں۔ انہیں کوئی بہتر طریقے سے استعمال نہیں کر سکتا سوائے امریکا کے”۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اپنے نائب جے ڈی وینس یا مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ایرانی حکام سے بات چیت کے لیے بھیج سکتے ہیں تاکہ ایران میں جاری بحران کا کوئی مستقل حل تلاش کیا جا سکے۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ممکن ہے صدر کو ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف مزید اقدامات کی ضرورت محسوس ہو، خصوصاً ایسے وقت میں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
وینس نے "ایکس” پر ایک پیغام میں کہا کہ "صدر نے ہماری فوج کو صرف اپنی فورسز اور شہریوں کے تحفظ تک محدود رکھا، جو قابلِ ستائش نظم و ضبط کا مظہر ہے، مگر وہ ایرانی یورینیم کی افزودگی روکنے کے لیے مزید اقدامات پر غور کر سکتے ہیں”۔
اسی ضمن میں، کینیڈا میں جی-7 اجلاس سے جلدی واپسی پر صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ”ہم صرف جنگ بندی نہیں چاہتے، بلکہ ایران میں بحران کا حقیقی اور دیرپا حل تلاش کر رہے ہیں”۔
ٹرمپ نے زور دیا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر اور ہمیشہ کے لیے ترک کرنا ہوگا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے قریب ہے اور امید ظاہر کی کہ امریکہ ایرانی جوہری پروگرام کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گا۔
اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ”میری رائے میں اسرائیل کو اپنے حملے کم نہیں کرنے چاہییں۔” انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کا عندیہ نہیں دیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا روس یا شمالی کوریا ایران کی مدد کر سکتے ہیں؟ تو ٹرمپ نے کہا کہ”ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران بخوبی جانتا ہے کہ اگر اس نے امریکی عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو امریکا شدید ردعمل دے گا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

Next Post

انڈونیشیا کا آتش فشاں ماونٹ لیووٹوبی لکی لکی پھٹ پڑا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
نیوزی لینڈ میں تاؤپو آتش فشاں کا الرٹ لیول ایک تک پہنچ گیا

انڈونیشیا کا آتش فشاں ماونٹ لیووٹوبی لکی لکی پھٹ پڑا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.