جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-15
in قومی خبریں
A A
احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی// حکومت نے جمعرات کو احمد آباد سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کی جامع تحقیقات کے لیے مرکزی داخلہ سکریٹری کی سربراہی میں ایک 11 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ یہ اس حادثے سے متعلق ہر قسم کے سوالات کے جواب تلاش کرے گی اور تین ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر کنجراپو رام موہن نائیڈو نے ہفتہ کو یہاں اڑان بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ مستر نائیڈو نے حادثے میں جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مسافروں کے اہل خانہ کے درد کو سمجھتے ہیں کیونکہ وہ خود ایک حادثے میں اپنے والد کو کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ حادثے کے تین گھنٹے بعد احمد آباد میں جائے وقوع پر پہنچے تو گجرات حکومت کی ایجنسیاں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف تھیں۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) نے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تکنیکی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس تحقیقات سے جواب ملے گا کہ تکنیکی سطح پر کیا کمی یا کوتاہی ہوئی تھی۔
مسٹر نائیڈو نے کہا، "گزشتہ دو دن بہت مشکل بھرے رہے ۔ احمد آباد ہوائی اڈے کے نزدیک ہونے والے حادثے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام کنبوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے … میں ذاتی طور پر یہ دیکھنے کے لیے جائے وقوع پر گیا کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے ، کیا مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور یہی رویہ حکومت گجرات کا بھی تھا۔ حکومت ہند اور وزارت کے دیگر افراد کا رویہ بھی ایسا ہی تھا۔ جب ہم موقع پر پہنچے تو ہم نے دیکھا کہ تمام متعلقہ محکموں کی رسپانس ٹیمیں زمین پر کام کر رہی ہیں، ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں، آگ بجھانے اور ملبے کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ لاشوں کو جلد از جلد ہسپتال پہنچایا جا سکے ۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو، جو خاص طور پر ہوائی جہاز کے ارد گرد ہونے والے واقعات، حادثات کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا تھا، فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔
اے اے آئی بی کے ذریعے جاری تکنیکی تحقیقات سے ایک اہم اپ ڈیت یہ ہے کہ کل شام 5 بجے کے قریب جائے وقوع سے بلیک باکس برآمد ہوا ہے ۔ اے اے آئی بی ٹیم کا خیال ہے کہ بلیک باکس کی یہ ڈی کوڈنگ اس بارے میں گہرائی سے معلومات فراہم کرے گی کہ حادثے کے عمل کے دوران یا حادثے سے پہلے کیا ہوا ہو گا۔ ہم یہ دیکھنے کے لیے بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ اے اے آئی بی کی طرف سے مکمل تحقیقات کے بعد کیا نتیجہ یا رپورٹ سامنے آئے گی۔
شہری ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ احمد آباد طیارہ حادثے کی جامع تحقیقات کی جائیں گی تاکہ اس سے متعلق اٹھنے والے تمام سوالات کا جواب دیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا، "واقعہ کی مزید تحقیقات کرنے اور اس واقعے کے گرد گھومنے والی تمام تھیوریوں اور دیگر معلومات کو دیکھنے کے لیے ، ہم نے محسوس کیا کہ اس حادثے اور حفاظت کی تحقیقات کے لیے ایک اور کمیٹی بنانا بہتر ہوگا۔ ہم ایک اور اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے جا رہے ہیں، اور ہم نے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ مرکزی داخلہ سکریٹری اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور شہری ہوابازی کی وزارت کے سیکریٹری، وزارت داخلہ کا ایک ایڈیشنل سیکریٹری، گجرات سے ایک نمائندہ جہاں اصل میں یہ واقعہ ہوا، گجرات اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس اتھارٹی کے نمائندے ، احمد آباد پولیس کمشنر، ، ہندوستانی فضائیہ میں معائنہ اور سیکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل، سول ایوی ایشن سیکورٹی کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل (بی سی اے ایس)، سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے خصوصی ڈائریکٹر اور فارنسک سائنس سروسز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر اس کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔
مسٹر نائیڈو نے کہا، "اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ وہ اس کمیٹی میں اعلیٰ مہارت والے نتائج لا سکتے ہیں جو اس واقعے کی مجموعی طور پر تحقیقات کرنے جا رہی ہے اور ہم نے ان کے لیے 3 ماہ کا وقت مقرر کیا ہے تاکہ وہ اپنی تحقیقات کے مطابق مختلف فریقوں سے بات کرسکیں اور اگر ضروری ہو تو کسی دوسرے اہم ماہر کو شامل کرکے ان سے بات چیت کرسکیں۔”
انہوں نے کہا، "ہمارے ملک میں حفاظتی معیارات بہت سخت ہیں جن کا بار بار غیر ملکی ایجنسیوں نے ذکر کیا ہے ، اس کے باوجود یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب یہ واقعہ پیش آیا تو ہم نے بھی محسوس کیا کہ بوئنگ 787 سیریز کی تفصیلی تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ ڈی جی سی اے نے بھی 787 طیاروں کی تفصیلی جانچ کا حکم دیا ہے ۔ آج ہمارے ہندوستانی طیارہ بیڑے میں اس کیٹیگر کے 34طیارے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق اب تک آٹھ طیاروں کی جانچ ہوچکی ہے اور دیگر تمام طیاروں کا بھی جلد از جلد معائنہ کیا جائے گا۔
شہری ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ جانیں گنوانے والے لوگوں کی کہانیاں دیکھ کر بہت افسوس ہوا، ہم نے ایئر انڈیا کو مسافروں کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ، ایک طرف ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہو رہا ہے تاکہ لاشوں کی شناخت ہو سکے اور انہیں متعلقہ کنبوں کو دیا جا سکے ۔ گجرات حکومت اس کے ساتھ ہم آہنگی کر رہی ہے ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی تصدیق کے بعد لاشیں متعلقہ لواحقین کو دی جائیں گی اور ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ عمل بھی جلد از جلد مکمل ہو جائے گا تاہم دستاویزات اور طریقہ کار پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ عمل یا پروٹوکول میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زخمی اسمتھ نے سرجری نہیں کرائی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ان کا فٹ ہونا مشکوک

Next Post

سی آر پی ایف کیمپ حملہ: این آئی اے نے 17 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

سی آر پی ایف کیمپ حملہ: این آئی اے نے 17 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.