جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کوثر جہاں نے دہلی ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا والہانہ استقبال کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-13
in قومی خبریں
A A
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی//گذشتہ دنوں سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حج 2025 کی تکمیل کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ سعودی ایئر لائن کی پرواز نمبر 3086 کے ذریعے 399 حجاج کرام کا پہلا قافلہ 12 جون کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر اترا۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور دیگر افسران و عملے نے تمام حجاج کرام کا پھولوں کے ہار پہنا کر والہانہ استقبال کیا۔ پہلی فلائٹ سے آنے والے کل 399 حجاج میں 188 خواتین اور 211 مرد حضرات شامل ہیں۔
یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ گزشتہ سال 2024 کے مقابلے میں اس سال کا حج بہت ہی آسان اور سہولت بخش رہا۔ اگرچہ سعودی عرب میں موسم کافی گرم اور خشک رہا، تاہم منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں بہتر انتظامات کے باعث حجاج کرام کو تمام مناسک حج آرام دہ اور آسانی سے ادا کرنے کا موقع ملا۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کے مطابق 12 جون سے شروع ہونے والا حجاج کرام کی واپسی کا یہ سلسلہ آئندہ ماہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس دوران دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے کل 15069 حجاج کرام 37 پروازوں کے ذریعے واپس آئیں گے ۔12 جون سے 25 جون تک واپس آنے والے حجاج سعودی عرب کے جدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آئیں گے جبکہ 26 جون سے 10 جولائی تک آنے والے تمام حجاج مدینہ منورہ سے دہلی واپس ہوں گے ۔
دریں اثنائدہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے وطن واپس آنے والے حجاج کے لیے ”حج منزل” میں قیام کی سہولت بھی فراہم کی ہے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے حجاج دہلی پہنچنے کے بعد اپنی سہولت کے مطابق وہاں قیام کر سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کم اسکور پر سمیٹی جا سکتی تھی: ربادا

Next Post

نڈا نے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے حادثے پررنج و غم کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post

نڈا نے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے حادثے پررنج و غم کا اظہار کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.