نئی دہلی//) دیپیکا کماری تیر اندازی کی دنیا میں ہندستان کی ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی ایتھلیٹکس صلاحیتوں کے علاوہ کھیل کے ذریعے صنفی مساوات اور بااختیاری کی وکالت کی جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ،جو ان کی استقامت اور عزم کی علامت ہے۔ وہ ایک معمولی پس منظر سے تعلق رکھنے والے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ دیپیکا کمار نے مشکلات پر قابو پا کر ہندوستان کی مشہور ایتھلیٹس میں اپنا نام درج کرایا۔ان کا شاندار سفر اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے 12 برس کی عمر میں کمان اٹھائی۔ ان کی فطری قابلیت اور انتھک لگن نے انہیں عالمی سطح پر پہنچایا، جہاں انہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغے اور متعدد ورلڈ کپ خطابات سمیت کئی اعزاز حاصل کیے۔
دیپیکا کماری، 13 جون 1994 کو ہندوستان کے شہر رانچی میں پیدا ہوئیں۔بچپن میں وہ پتھروں سے آموں کو نشانہ بنانے کی مشق کرتی تھیں۔ ان کے ابتدائی دنوں میں ان کے والدین کے لیے دیپیکا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا مشکل تھا، اکثر وہ دپیکا کی تربیت کے لیے نئے آلات خریدنے کے لیے خاندان کے بجٹ سے سمجھوتہ کرتے تھے۔ نتیجے کے طور پر دیپیکا نے گھر میں بنی بانس کی کمانوں اور تیروں کا استعمال کرتے ہوئے تیر اندازی کی مشق کی۔ دیپیکا کی کزن ودیا کماری، جو اس وقت ٹاٹا آرچری اکیڈمی میں تیر انداز تھیں، نے ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کی۔
دیپیکا کماری ایک ہندوستانی پیشہ ور تیر انداز ہیں جو ریکرو کیٹیگری میں مقابلہ کرتی ہیں۔ چار بار کی اولمپیئن اور دو بار ورلڈ آرچری چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی، دیپیکاتجربہ کار، صلاحیت مند ہندوستانی تیر اندازوں میں سے ایک ہیں اور عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہونے والی پہلی ہندوستانی آرچر ہیں، جو 2012 میں عالمی نمبر 1 کی درجہ بندی تک پہنچی ہیں۔ انہیں ہندوستانی کھیلوں میں ان کی شراکت کے لئے 2012 میں ارجن ایوارڈ اور 2016 میں پدم شری سمیت کئی قومی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔دیپیکا کماری رانچی، بہارجواب جھارکھنڈ میں ہے، ایک آٹو رکشہ ڈرائیور شیو چرن پرجاپتی اور رانچی میڈیکل کالج کی نرس گیتا کے ہاں پیدا ہوئیں اور رانچی سے 15 کلومیٹر دور رتو چٹی گاؤں کی رہنے والی ہیں۔