سنگاپور//ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور مردوں کے زمرے میں ایچ ایس پرنے نے سنگاپور اوپن میں منگل کے روز اپنے اپنے مقابلے جیت کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
آج یہاں کھیلے گئے خواتین سنگلز کے مقابلے میں سندھو نے کینیڈا کی وین یو ژانگ کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر دوسرے دور میں قدم رکھا۔ سندھو نے 31 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں ژانگ کو 21-14، 21-9 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی کھلاڑی کا پہلے راؤنڈ میں شکست کا سلسلہ بھی ختم ہوا۔
دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ سندھو کا اگلا مقابلہ ٹوکیو اولمپکس کی طلائی تمغہ یافتہ چین کی یو فےئی سے ہوگا۔
مردوں کے سنگلز میں ہندوستان کے ایچ ایس پرنئے نے ڈنمارک کے راسمس گیمکے کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے ایک گھنٹہ 12 منٹ میں 21-19، 16-21، 14-21 سے میچ جیت لیا۔
ایک گھنٹہ 12 منٹ کے اس سخت مقابلے میں پہلا گیم ہارنے کے بعد پرنئے نے شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے اگلے دونوں گیم جیت کر پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
اس دوران، شکست کے ساتھ مالویکا بنسوڑ اور انمول کھراب کا سفر ختم ہو گیا۔ مالویکا سخت مقابلے میں تھائی لینڈ کی سپنیدہ کٹے تھونگ سے 21-14، 18-21، 11-21 سے ہار گئیں، جبکہ انمول کو چین کی چن یو فیئی سے دوسرے گیم میں قریبی شکست ملی۔ انمول کو 21-11، 24-22 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
مکسڈ ڈبلز کے مقابلے میں تنیشا کراسٹو اور دھرو کپیلا کی جوڑی چین کے چنگ جِنگ/ژانگ چی کی جوڑی سے 18-21، 13-21 سے ہار گئی۔