ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

محمد بن سلمان نے اپنی تشریف آوری سے اردن میں اپنےگھر کو عزت بخشی::شاہ عبداللہ

اردنی فرمانروا کا سعودی ولی عہد کے دورہ اردن پرانہیں خراج تحسین پیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-24
in عالمی خبریں
A A
شاہ سلمان نے فلاحی کاموں کیلئےقومی مہم شروع کرنے کی منظوری دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

عمان//
اردن کی ہاشمی مملکت کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کہا ہے کہ”میرے بھائی عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان اردن آپ کا گھر ہے۔ آپ کی آمد سے آپ کے گھر اور خاندان کی عزت افزائی ہوئی ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ "سعودی عرب میرے بھائی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں اپنی عرب اور اسلامی اقوام کا حامی و مددگار رہے گا۔ ہم اردن میں ہی رہیں گے مگر تمام عرب اور پڑوسی ملکوں کے معاون ومدد گار رہیں۔ ہماری اقوام اور ملکوں کے لیے جو بہتر ہوگا وہ کریں گے‘‘۔
دو روز قبل اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد منگل کو سرکاری دورے پر اردن پہنچے تھے۔
اردنی بادشاہ نے اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کی موجودگی میں مذاکرات کا ایک باضابطہ اجلاس منعقد کیا، جس میں پیار اور بھائی چارے کا جذبہ غالب رہا جو کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات کی گہرائی کو مجسم بناتا ہے۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور باہمی مفادات کے حصول کے لیےتعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت کے دوران دونوں برادر ملکوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کی قیادتوں کی رہ نمائی اور حمایت کے تحت مشترکہ اقتصادی مفادات کے حصول کے لیے موجودہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
انہوں نے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں فریقین نے سعودی اردنی مشترکہ کمیٹی کے (سترہویں) اجلاس کے نتائج اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
دونوں ممالک نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات اور ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے میں تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بائیڈن کا کانگریس سے گیس ٹیکس معطل کرنے کا مطالبہ

Next Post

لبنان کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہیں، اسرائیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
لبنان کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہیں، اسرائیل

لبنان کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہیں، اسرائیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.