پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

محمد عامر ایک بار پھر ایسیکس کاؤنٹی کا حصہ بن گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-03
in کھیل
A A
محمد عامر کا گلوسسٹرشائر سے معاہدہ، نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

لاہور// پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کو ایک بار پھر انگلش کاؤنٹ ایسیکس نے اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا، وہ رواں سال بلاسٹ ٹی 20 میں کاؤنٹی کی نمائندگی کرینگے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد عامر ایک بار پھر ایسیکس کاؤنٹی کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے، قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر بلاسٹ ٹی 20 میں ایسیکس کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستانی ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر 2017ء سے 2019ء تک تین سیزن ایسیکس کیلئے کھیل چکے ہیں، عامر نے ایسیکس کی جانب سے 21 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں، 2019ء میں عامر کی کارکردگی کے دوران ایسیکس نے ٹی 20 بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتی تھی۔
اپنے مجموعی T20 کیریئر میں عامر نے دنیا بھر میں 322 میچوں میں 371 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے 36 ٹیسٹ میچز، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور ٹی ٹونٹی میں 21.94 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے والے عامر نے 6 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کیں اور ایسیکس میں دوبارہ شامل ہونے پر اپنے جوش کا اظہار کیا۔
محمد عامر کا کہنا ہے کہ ایسیکس میرے لیے گھر جیسا ہے، شائقین کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔
ایسیکس کے ڈائریکٹر کرکٹ کرس سلور ووڈ نے محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد عامر ٹی 20 بلاسٹ کے گروپ مرحلے میں مکمل دستیاب ہوں گے جبکہ ممکنہ طور پر ناک آؤٹ مرحلہ بھی کھیلیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارتی فضائیہ کی گنگا ایکسپریس وے پر لینڈ اینڈ گو‘ مشقیں شروع

Next Post

سری لنکا کی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
سری لنکا نے پہلے ٹی۔ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

سری لنکا کی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.