واشنگٹن//
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد جنگی سطح پر اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔ نئے نئے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں، جس سے ایک ہلچل والا ماحول امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک تازہ حکم ٹرک ڈرائیورس سے متعلق جاری کیا گیا ہے جس نے ہند نژاد ٹرک ڈرائیورس کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیا ہے، جس کے تحت امریکہ میں ٹرک ڈرائیورس کے لیے انگریزی جاننا لازمی ہوگا۔ اس لازمیت نے سکھ طبقہ کے درمیان فکر پیدا کر دی ہے۔