نئی دہلی//صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں کہا کہ صبح 7 بجے تک مجموعی طور سے اب تک 196.32 کروڑ کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 9,923 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد (مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریض) بڑھ کر 79,313 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.18 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 7293 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے۔ اب تک کل 42715193 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحتیاب ہونے کی شرح 98.61 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3,88,641 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اس جان لیوا وائرس سے 17 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 524890 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 867 بڑھ کر 24613 ہو گئی ہے اور مزید 1485 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7765602 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 147888 ہو گئی ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 709 ایکٹیو معاملے بڑھ کر 23145 ہو گئے ہیں۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 2072 بڑھ کر 6508850 ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد پانچ بڑھ کر 69889 ہو گئی۔
دہلی میں ایکٹو معاملے 167 بڑھ کر 5375 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 1221 افراد نے اس مہلک وائرس کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1891536 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 26238 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کرناٹک میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 107 بڑھ کر 4928 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 637 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3916320 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40113 ہے۔