پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا لوگوں کی طبی سہولیات کے حوالے سے ایپ کا آغاز 

’صحت ایپ لوگوں کی صحت ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-17
in اہم ترین
A A
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

جموں//
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج وَن سٹاپ ہیلتھ کیئر سلوشن اِی۔صحت ایپ کا آغاز کیا جو شہریوں ، ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور اَفراد سمیت جموںکشمیر کے لوگوں کی صحت ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے جموں کشمیر کے شہریوں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اِس طرح کی وسیع اورجامع ایپلی کیشن تیار کرنے پر ٹیم کو مُبارک باد دی۔
عمرعبداللہ نے ایپ کو مزید صارف دوست بنانے کی تجویز دی اور اِس میں اِضافی خصوصیات شامل کرنے پر زور دیا جس میں نجی تسلیم شدہ طبی اِداروں کے اپائنٹمنٹ سسٹم کا انضمام بھی شامل ہے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ عملے کیلئے باقاعدہ ورکشاپوں کے ذریعے عملی تربیت کا اِنعقاد کریں تاکہ وہ ایپ سے بخوبی واقف ہو سکیں۔ اُنہوں نے کہا،’’ایک بار عملے کی تربیت کے بعدعوام کو ایپ اور اِس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے بیداری مہم شروع کی جا سکتی ہے۔‘‘
عمرعبداللہ نے ایپ کے مؤثر عمل آوری اور نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ جائزہ میٹنگوںکی تجویز دی جن میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ہفتہ وار جائزہ لیں گے جبکہ چیف سیکرٹری کی طرف سے ماہانہ اور وزیر صحت کی طرف سے سہ ماہی سطح پر ایپ کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
آغازی تقریب میں وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم سیّد عابد رشیدشاہ، ڈی جی بی آئی ایس اے جی۔ این ، مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپل ، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ ، سربراہان اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔
  اِس سے قبل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم سیّد عابد رشید شاہ نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی جس میں ایپ کے مقاصد، اِس کا اِستعمال اور ہدف صارفین پر روشنی ڈالی گئی۔
سیکرٹری صحت نے بتایا کہ یہ جدید ترین ڈیجیٹل ایپلی کیشن مریضوں اور ان کی تیمارداروں کو جموں و کشمیر میں عوامی اور نجی شعبوں میں صحت سہولیتوں اور خدمات تک رَسائی میں رہنمائی اور مدد فراہم کرے گی۔
ڈاکٹر رشید نے کہا کہ صحت ایپ ایک سمارٹ اِی۔ہیلتھ سلوشن ہے جو ٹیلی تشخیص اور ابتدائی رائے (فرسٹ اوپینین) کی سہولیت فراہم کرتی ہے۔ اسے گھروں، دفاتر یا ہسپتالوں سے اِستعمال کیا جا سکتا ہے بالخصوص دُور دراز علاقوں کے لئے مفید ہے۔ ایپ کا دائرہ کار عام شہریوں، مریضوں، پیشہ ور اَفراد، طبی طلبأ اور میڈیکل و پیرا میڈیکل کورسوں کے خواہشمندوں سمیت صارفین کی ایک وسیع رینج کی خدمات کرتی ہے۔
صحت ایپ صحت تک رسائی اور فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے کئی خصوصیات فراہم کرتی ہے جن میں ڈاکٹروں کی دستیابی، اپائنٹمنٹ بُکنگ، تشخیصی اور جراحی سہولتیں، ٹیلی۔کنسل ٹیشن ، ٹیلی۔میڈیسن اور ایمرجنسی کیئر شامل ہیں۔ یہ ایپ عوام کیلئے صحت سے متعلق بیداری، بیماریوں کی روکتھام، اے آئی پر مبنی علامات چیکر، صحت کی نگرانی، دوا کی یاددہانی، پہننے والے آلات سے اِنضمام اور کثیر لسانی سپورٹ فراہم کرتی ہے۔
ایپ میں پیشہ ور اَفراد کے لئے محفوظ پیغام رسانی، الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز (اِی ایچ آر) تک رسائی، نسخہ اور بلنگ مینجمنٹ، لیبارٹری نتائج کا انضمام، تعلیمی وسائل اور تحقیقی مواقع شامل ہیں۔طبی طلبأکے لئے تعلیمی کورسوں، ہوسٹل سہولتیں، لائبریری اور طلبأ کے تبادلہ پروگراموں کی معلومات دستیاب ہیں۔
  مزید برآں ،ایپ میں ہسپتال کی مدد ، ایمبولینس کی معلومات اور فیڈ بیک میکانزم کے لئے ہیلپ لائن خدمات شامل ہیں۔ یہ مریضوں کی بروقت منتقلی اور ایمرجنسی سپورٹ کے لئے ہسپتالوں کے نیٹ ورکنگ کے ذریعے ایک مربوط ریفرل میکانزم فراہم کرتا ہے۔ اِس میںپی ایم جے اے وائی، سی جی ایچ ایس اور اِی سی ایچ ایس جیسے ہیلتھ اِنشورنس سکیموں کی مکمل معلومات بھی موجود ہیں۔
اِس کے علاوہ یہ سی پی آر اور بنیادی لائف سپورٹ( بی ایل ایس)تربیت، ورکشاپوں اورمختلف جاری تعلیمی پروگراموں کے ذریعے مہارتوں کی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔
سیکرٹری صحت نے اِس بات پر زور دیا کہ صحت ایپ کا مقصد مریضوں، صحت کے ماہرین اور بیمہ دہندگان کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا، مؤثر رابطے کو فروغ دینا اور صحت سہولتوں تک آسان رَسائی کو ممکن بنانا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرنکوٹ میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

Next Post

ڈاکٹر فاروق نے دلت کے انکشاف کو ’سستی شہرت‘ حاصل کرنے کی کوشش قراردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق

ڈاکٹر فاروق نے دلت کے انکشاف کو ’سستی شہرت‘ حاصل کرنے کی کوشش قراردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.