منیلا
شمالی فلپائن میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک وین گہری کھائی میں گرنے سے پانچ مسافر ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔
پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ حادثہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 10 بجے منیلا کے شمال میں واقع ماؤنٹین صوبے کے ایک قصبے سدانگا میں پیش آیا۔ وین سڑک سے پھسل کر ندی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین مرد اور دو خواتین مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر رسیوں کا استعمال کرتے ہوئے کھڈسے نیچے اترے۔ انہوں نے زندہ بچ جانے والے مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔