ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بی جے پی ارکان کے حملے کا جارحانہ جواب ضروری: سونیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-04
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

نئی دہلی// کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت ایک منصوبہ بند حکمت عملی کے تحت سماج کو پولرائز کر رہی ہے اور وقف بل جیسے اقدامات سماج کو تقسیم کرنے کی اس حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ چونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں کے مسائل پر پارلیمنٹ میں کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہیں، اس لیے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو بھی بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں اس کی ناکامیوں پر ایوان میں منہ توڑ جواب دینا چاہیے ۔
جمعرات کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ یہ بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جانا ہے اور اس پر کانگریس کا موقف پہلے کی طرح ہی واضح ہے ۔ پارلیمانی پارٹی کی اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام سینئر لیڈران بشمول راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی موجود تھے ۔
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی رہنما نے اپنے خطاب میں کہا، "کل وقف ترمیمی بل، 2025 لوک سبھا میں منظور کیا گیا اور آج اسے راجیہ سبھا میں پیش کیا جانا ہے ۔ اس بل کو زبردستی لوک سبھا میں پاس کیا گیا ہے ۔ اس بل کے بارے میں ہماری پارٹی کا نظریہ واضح ہے کہ یہ آئین پر حملہ ہے ۔ اس طرح کے بل کو پاس کرکے بی جے پی معاشرے کو مستقل پولرائزیشن کی حالت میں رکھنے کی سوچی سمجھی سیاست کے تحت کام کرکے معاشرے کو تقسیم کرنے میں مصروف ہے ۔
انہوں نے پارلیمنٹ میں کام کاج کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا، "میں نے دیکھا ہے کہ بی جے پی کے ارکان ہماری ریاستی حکومتوں کوجارحانہ انداز میں نشانہ بناتے ہیں، خاص طور پروقفہ صفر کے دوران۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ سب کو بھی بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں حکومت کی ناکامیوں اور غلط حکمرانی کو جارحانہ انداز میں اٹھانا چاہیے ۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں زیادہ گہرائی سے ہوم ورک اور تحقیق کرنی ہوگی۔کانگریس صدر انتخابی ریاستوں کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ضلعی صدور کے ساتھ ایک میٹنگ کی نیز آج اور کل بھی میٹنگ ہونے والی ہے ۔ اس کے بعد، اگلے ہفتے احمد آباد میں کانگریس کا اجلاس ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں دوبارہ شروع

Next Post

ہندوستان امریکی ٹیرف کارروائی کے اثرات اور مواقع کا جائزہ لے رہا ہے : وزارت تجارت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post

ہندوستان امریکی ٹیرف کارروائی کے اثرات اور مواقع کا جائزہ لے رہا ہے : وزارت تجارت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.