بیجنگ//
امریکہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہیکنگ کے ذریعے سرکاری اداروں سمیت مختلف اداروں کو نشانہ بنانے کے الزام میں 12 چینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔محکمہ انصاف نے بدھ کو کو ایک بیان میں کہا، ’’محکمہ انصاف، ایف بی آئی، نیول کریمینل انویسٹیگیٹو سروس اور محکمہ خارجہ اور خزانہ نے آج چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی (ایم پی ایس) کے دو اہلکاروں سمیت 12 چینی شہریوں کی بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں میں رخنہ ڈالنے اور روکنے کے لیے اپنی مربوط کوششوں کا اعلان کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد ایک چینی نجی کمپنی کے فری لانسرز یا ملازم کے طور پر کام کر رہے تھے اور مبینہ طور پر چینی وزارت خارجہ کی سیکیورٹی کی ہدایات پر پیسے کے لیے کمپیوٹر ہیک کرنے کا کام کر رہے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی سرگرمیوں نے امریکی وفاقی اور ریاستی حکومتی ایجنسیوں، جن میں محکمہ خزانہ بھی شامل ہے، کے علاوہ امریکہ میں رہنے والے چینی مخالفین، کئی ایشیائی ممالک کی وزارت خارجہ اور ایک بڑی مذہبی تنظیم کو بھی متاثر کیا ہے۔