منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کے لیے تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-07
in کھیل
A A
کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا کامیاب اختتام

Gulmarg

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

سری نگر// شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے اور اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے کھلاڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چار دنوں پر محیط یہ کھیل 9 مارچ سے شروع ہوکر 12 مارچ کو اختتام پذیر ہوں گے ۔
یہ تقریب، جو اصل میں 22 سے 25 فروری تک ہونے والی تھی، گلمرگ میں برف کی کمی کی وجہ سے ملتوی ہوئی تھی تاہم حالیہ برفباری سے ان کھیلوں کا انعقاد ممکن ہوا۔
ان کھیلوں میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قریب ایک ہزار کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔
جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کے ایک ترجمان نے بتایا: ‘گلمرگ تیار ہے ! تازہ برف باری اور پوری تیاری کے ساتھ جموں وکشمیرانتظامیہ اور اسپورٹس کونسل 9 سے 12 مارچ تک کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘کھلاڑی پرجوش اور بے صبری سے اس چار روزہ میگا ایونٹ کا انتظار کر رہے ہیں جو پہلے گلمرگ میں ناکافی برف باری کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا’۔
ترجمان نے کہا کہ ایتھلیٹس نے پہلے ہی مختلف ڈھلوانوں پر تربیت شروع کر دی ہے اور شدید برفانی کھیلوں کے مقابلوں کے لیے تیار ہو رہے ہیں جن میں سکی کوہ پیمائی، الپائن سکینگ، سنو بورڈ اور نورڈک سکینگ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا، ‘ ایونٹ کی باضابطہ تصدیق کے بعد بہت سے کھلاڑیوں نے خوشی اور راحت کا اظہار کیا کیونکہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ گلمرگ کی برف سے ڈھکی ڈھلوانوں پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں’۔
ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک ایتھلیٹ راجیش پونیا گلمرگ کی ڈھلوانوں پر برف کے ڈھیر دیکھ کر پرجوش ہو گئے ۔
انہوں نے کہا،’ہمیں مایوسی ہوئی جب کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے آغاز کی تاریخیں گلمرگ میں ناکافی برف کی وجہ سے پہلے ملتوی کر دی گئیں حالیہ شدید برف باری نے نہ صرف کھلاڑیوں میں ایک نیا جذبہ پیدا کیا ہے بلکہ اس سے زیادہ سکی سے محبت کرنے والوں کو حیرت انگیز سرزمین گلمرگ میں بھی لایا ہے ‘۔
شبیر احمد نامی ایک مقامی کھلاڑی نے کہا، ‘میں بہت خوش ہوں کہ یہ ایونٹ منعقد ہو رہا ہے ‘۔
انہوں نے کہا کہ تازہ برف باری کے بعد کھلاڑی ڈھلوانوں پر ٹریننگ کرکے خاص ایونٹ کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ظہور احمد نامی ایک اور کھلاڑی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے تمام ایتھلیٹس کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔
ایک مقامی ایتھلیٹ نعیمہ نے بھی گلمرگ میں سرمائی کھیلوں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بھی ایونٹ کے دوران تمغہ جیتیں گی۔
ایونٹ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے کھلاڑی 7 مارچ سے پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔
کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے 5 ویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ جنوری میں لداخ یونین ٹریٹری میں منعقد ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اتنا تو ہم کر ہی سکتے ہیں

Next Post

مشفق الرحیم نے ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
Next Post
بنگلہ دیش نے ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو پچھاڑا

مشفق الرحیم نے ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.