جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’جو ملک امریکا پر ٹیکس لگائے گا، ہم جوابی ٹیکس لگائیں گے‘ ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-06
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

واشنگٹن//
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر ٹیکسز لگانے والے ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔
صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4سالوں میں کیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی توکام شروع ہی کیا ہے، امریکا اپنے پہلے مومینٹم پر واپس آگیا ہے، امریکا پہلے سے بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے۔
ڈیموکریٹک رکن کانگریس آل گرین کی جانب سے صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کیا گیا۔
ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ڈیموکریٹک قانون ساز کو کانگریس سے نکال دیا گیا۔
ٹرمپ نے خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف اقدامات کیے، ڈیموکریٹ میرے لیے کھڑے نہیں ہوں گے،ایسا ہونا نہیں چاہیے، میری قیادت میں امریکا نا قابل تسخیر ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ کو دعوت دیتا ہوں مل کرامریکا کو عظیم بنائیں، معدنیات کی پیداوار کو بڑھانے کیلیے تاریخی اقدامات کروں گا، معیشت کی بحالی میری ترجیحات میں سے ایک ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پچھلی انتظامیہ سے معاشی تباہی اور افراط ذرکا ڈراؤنا خواب ملا، جو بائیڈن نے انڈوں تک کی قیمت لوگوں کی قوت خرید سے باہر کردی تھی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے جرائم کا خاتمہ کیا مگر ڈیموکریٹس اس پر خوش نہیں، امریکی عوام کا پیسہ امداد پر ضائع کیا گیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ شرح سود میں کمی لائی گئی، بجٹ میں توازن لائیں گے، 5 ملین ڈالر سےگولڈ کارڈ جاری کرینگے جو گرین کارڈ سے بہتر ہوگا، ہم اپنا قرض گولڈ کارڈلینےوالوں کی رقم سے اتاریں گے۔
امریکی صدر نے بتایا کہ تبدیلی کی راہ میں حائل بیوروکریٹ کو نکال دیں گے، 6 ہفتے کے دوران تقریباً 100 کے قریب ایگزیکٹو آرڈرپر دستخظ کیے۔امداد کے طور پردیا پیسہ واپس لاکرمہنگائی کم کرنے کیلیے استعمال کریں گے۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ 2 اپریل سے جو ملک امریکا پر ٹیکس لگائے گا،ہم جوابی ٹیکس لگائیں گے،کینیڈا کو سبسڈی دیتے ہیں، اب ایسا نہیں ہوگا، امریکا میں چیزیں نہیں تیار کریں گے تو ٹیرف دینا پڑےگا،  نئی تجارتی پالیسی سے کسانوں کو فائدہ ہوگا،کوئی مقابلہ نہیں کر سکےگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ4سال میں 21 ملین افراد امریکا آئے، بائیڈن کی اوپن بارڈر پالیسی تھی، اقتدارمیں آنے کے بعد امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف اقدامات کیے، ہم غیرقانونی امیگرینٹس کو نکالیں گے، غیرقانونی امیگرینٹس کےخلاف امریکی تاریخ کا سخت ترین کریک ڈاون کیا جارہا ہے، اس حوالے سے زہریلی نسلی پالیسی ختم کردی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکیسیکو کو امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ روکنا ہوگی۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کینسرکے 15 سال کے مریض لڑکے کو اعزازی سیکرٹ ایجنٹ بنانے کااعلان کیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرینی صدر زیلنسکی نے بنیادی طور پر معافی مانگ لی امریکی اسپیکر مائیک جانسن

Next Post

کینیڈا کا امریکا کیخلاف جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
Next Post
کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔ جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو کرارا جواب

کینیڈا کا امریکا کیخلاف جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.