بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سےشکست دے دی۔

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-22
in کھیل
A A
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم 316 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 44 ویں اوور میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راشد خان 18، عظمت اللہ عمرزئی 18، ابراہیم زادران 17، صدیق اللہ اٹل 16، گلبدین نائب 13، رحمان اللہ گربز 10، نور احمد 9، محمد نبی 8جبکہ کپتان حشمت اللہ شاہدی 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
پروٹیز کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 3، وائین مُلڈر اور لُنگی اینگیڈی 2، 2 جبکہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم 52 اور ویان ملڈر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پروٹیز کی جانب سے اوپنر رائن رکلٹن نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان ٹیمبا بووما 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راسی وان ڈیر ڈوسن نے 52 اور ڈیوڈ ملر نے 14 رنز بنائے جبکہ مارکو جانسن صفر پر پویلین لوٹے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فضل حق فاروقی، عظمت اللہ عمر زئی اور نور احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ریان رکلیٹن (103) کی سنچری، کپتان ٹیمبا باوما (58)، ایڈن مارکرم (52 ناٹ آؤٹ) اور راسی وین ڈیر ڈوسن (52) کی نصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جمعہ کو افغانستان کو جیت کے لیے 316 رنوں کا ہدف دیا۔
آج جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے، جنوبی افریقہ کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے 28 کے اسکور پر ٹونی ڈیزارزی (11) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں محمد نبی نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان ٹیمبا باوما بیٹنگ کے لیے آئے اور ریان رکلیٹن کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 129 رن کی شراکت ہوئی۔ محمد نبی نے 29ویں اوور میں ٹیمبا باوما کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ٹیمبا باوما نے 76 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 58 رن بنائے۔ ریان رکلیٹن 36ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ ریان رکلیٹن نے 106 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ نے اپنا چوتھا وکٹ 43ویں اوور میں راسی وین ڈیر ڈوسن (52) کی صورت میں گنوایا۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملر (14) کو مارکو جانسن (0) نے آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 315 رن بنائے۔ ایڈن مارکرم (52) اور ویان مولڈر (12) ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے دو وکٹ حاصل کئے۔ نور احمد، عظمت اللہ عمرزئی اور فضل الحق فاروقی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اُردو، لسانی جارحیت کا نشانہ

Next Post

آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انگلش کپتان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
بٹلر انگلینڈ کے نئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان منتخب ہوئے

آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انگلش کپتان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.