ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سری لنکن سرکاری ملازمین کو ہر ہفتے اضافی چھٹی کرکے فصلیں اگانے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-16
in عالمی خبریں
A A
سری لنکن سرکاری ملازمین کو ہر ہفتے اضافی چھٹی کرکے فصلیں اگانے کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

کولمبو//
معاشی مشکلات کے شکار ملک سری لنکا نے سرکاری ملازمین کو ہر ہفتے ایک اضافی چھٹی دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں اشیائے خوردونوش کی قلت دور کرنے کے لیے اپنے گھروں میں فصلیں اگائیں۔
سری لنکا کو درپیش معاشی بحران کی وجہ سے متعدد اشیائے خوردونوش کی قلت ہوگئی ہے، ایندھن اور ادویات دستیاب نہیں جبکہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث عوام کے لیے خوراک کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے۔سری لنکن کابینہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں سرکاری ملازمین کو ہر جمعے ایک اضافی چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ کاروباری ہفتے میں ایک اضافی چھٹی سے سرکاری ملازمین کو اپنے گھروں کے احاطے میں زرعی کام کرنے میں مدد مل سکے گی۔
بیان کے مطابق یہ اضافی چھٹی مستقبل قریب میں خوراک کی قلت کا حل ثابت ہوگی جبکہ اس سے ایندھن کی کھپت میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔
اقوام متحدہ نے کچھ دن پہلے خبردار کیا تھا کہ سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے اور 2 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی والے اس ملک میں ہر 5 میں سے 4 افراد کو کم از کم ایک وقت کا کھانا چھوڑنا پڑسکتا ہے۔
اب سری لنکن حکومت کے منصوبے کے تحت اگلے 3 ماہ تک سرکاری ملازمین کو ہر جمعے اضافی چھٹی دی جائے گی جس کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی، مگر اس فیصلے کا اطلاق ضروری سروسز کے عملے پر نہیں ہوگا۔
حکومت نے یہ بھی کہا کہ کہ سرکاری شعبوں کے 15 لاکھ ملازمین میں سے جو افراد بیرون ملک جاکر روزگار تلاش کرنا چاہتے ہیں، انہیں 5 سال کی بغیر تنخواہ کی چھٹیاں دی جائیں گی، جس دوران ان کی پنشن اور سینیارٹی متاثر نہیں ہوگی۔اس فیصلے کا مقصد بظاہر ترسیلات زر میں اضافہ کرنا ہے کیونکہ سری لنکا کو درآمدات کے لیے ڈالرز کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
خیال رہے کہ سری لنکا 51 ارب ڈالرز کے غیرملکی قرضوں کے باعث دیوالیہ ہوگیا تھا اور اس وقت آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محرم قوانین پر عمل نہ کرنے والی خواتین عازمین حج کی بے دخلی کا فیصلہ

Next Post

کشمیر میں گرو ہرگوبند سنگھ کا یوم پیدائش مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
کشمیر میں گرو ہرگوبند سنگھ کا یوم پیدائش مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

کشمیر میں گرو ہرگوبند سنگھ کا یوم پیدائش مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.