ریاض//
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جدہ میں مطلع ابر آلود رہا جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ سمیت متعدد شہروں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ بحرہ، جموم، رہاط، مدرکہ اور الکامل دوپہر دو بجے تک بارش ہوسکتی ہے جبکہ طائف، اضم، میسان میں شام 4 بجے تک بارش کا امکان ہے۔