ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھائی کا جنگجوئیت سے تعلق کی بنیاد پر کسی کا پاسپورٹ روکا نہیں جا سکتا:ہائی کورٹ

سیاسی جماعتوں کا عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم /’ لاتعداد کیسز زیر التوا ہیں جو سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ سے کلیئرنس کے منتظر ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-13
in اہم ترین
A A
کشمیر کو ’مقبوضہ‘ کہنے کو آرٹیکل ۱۹(اے) کے تحت تحفظ حاصل نہیں:جموں کشمیر ہائی کورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ کسی فرد کو صرف اس کے بھائی کے ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ پاسپورٹ جاری کرنے کی بنیاد درخواست گذار کا اپنا طرز عمل ہونا چاہیے ۔
عدالت عالیہ کا یہ فیصلہ رام بن کے رہائشی محمد عامر ملک کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں سامنے آیا ہے جس نے۲۰۲۱میں پاسپورٹ کے اجراء کیلئے درخواست دائر کی تھی۔تاہم ان کی درخواست کو پولیس کی ایک منفی تصدیقی رپورٹ کی وجہ سے زیر التوا رکھا گیا تھا۔
پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ محمد عامر ملک کا مرحوم بھائی محمد ایاز ملک حزب المجاہدین سے وابستہ ملی ٹنٹ تھا اور۲۰۱۱میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا جبکہ اس کا والد ایک ملی ٹنٹ معاون تھا۔
درخواست گذار نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیاتھا کہ اس کے خلاف کوئی مجرمانہ الزامات نہیں ہیں اور اس کے خاندان کے ماضی کیلئے اس کو غیر منصفانہ طور پر سزا دی جا رہی ہے ۔
عدالت نے ان کی درخواست کو برقرار رکھا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، سی آئی ڈی کو ہدایت کی کہ وہ محمد عامر ملک کے بھائی اور اس کے والد کے طرز عمل یا سرگرمیوں سے متاثر ہوئے بغیر چار ہفتوں کے اندر ریجنل پاسپورٹ آفیسر میں رپورٹ دوبارہ جمع کرائیں۔
عدالت نے کہا کہ پاسپورٹ آفیسر اے ڈی جی پی کی رپورٹ پر درخواست گذار کے کیس پر غور کرے گا اور اس کے بعد دو ہفتوں کے اندر اس کے حق میں مناسب حکم جاری کرے گا۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے عدالت عالیہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔
محبوبہ کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کا کسی فرد کو محض ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق فیصلہ ایک احسن اقدام ہے ۔
محبوبہ نے کہا’’پاسپورٹ دفاتر میں لاتعداد کیسز زیر التوا ہیں جو سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ سے کلیئرنس کے منتظر ہیں‘‘۔
پی ڈی پی صدرنے بدھ کو’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’عدالت عالیہ کا کسی فرد کو محض ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے‘‘۔
محبوبہ نے کہا’’سال۲۰۱۹سے کس طرح جموں و کشمیر میں سفر کے بنیادی حق کو بھی ہتھیار بنایا جا رہا ہے‘‘۔
ان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ پاسپورٹ دفاتر میں لاتعداد کیسز زیر التوا ہیں جو سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ سے کلیئرنس کے منتظر ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ایسے افراد کو نہ صرف پاسپورٹ دینے سے انکار کیا جاتا ہے بلکہ صحافیوں، طلبا اور ملازمت کے متلاشی افراد کو بھی جو سرکاری ملازمتوں کیلئے ضروری شرائط پورا کرنے کے باوجود بھی صرف سی آئی ڈی کی جانب سے دی گئی منفی رپورٹ کی وجہ سے نوکریوں سے انکار کر دیا جاتا ہے‘‘۔
محبوبہ نے کہا’’متعلقہ ملی ٹنٹ کی حیثیت ‘چاہے وہ مردہ ہو یا زندہ‘ غیر متعلق معلوم ہوتی ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا’’بدقسمتی سے یہ پالیسی ایسے افراد تک بھی پھیلائی گئی ہے جن کا تعلق جماعت اسلامی کے ارکین سے دور دور تک ہے ۔‘‘
اس دوران پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا’’مجھے امید ہے کہ ہماری پارٹی کی درخواست کے جواب میں جلد ہی ایسے ہی خطوط پر ایک جامع فیصلہ جاری کیا جائے گا‘‘۔
لون نے زور دے کر کہا’’ان کی پارٹی نے پہلے ہی ایک عرضی کے ذریعے ’اجتماعی سزا‘کیلئے پولیس تصدیق کے ’بڑھتے ہوئے غلط استعمال‘کو چیلنج کیا ہے‘‘۔
عدالت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے لون کا کہنا تھا’’یہ فیصلہ ایسے ہزاروں لوگوں کے لیے ایک طاقتور مثال قائم کرتا ہے جو اسی طرح کے امتیازی سلوک کا سامنا کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا تاہم کبھی نہ ہونے سے دیر سے ہونا بہتر ہے ‘‘۔
ان کا اپنے پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’مجھے امید ہے کہ اس فیصلے کو پورے جموں کشمیر میں بڑھایا جائے گا اور ہماری درخواست پر بھی فوری توجہ دی جائے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ اور سوپور کے واقعات کو وزیر داخلہ کے سامنے اٹھایا:عمر

Next Post

بجٹ سے قبل مشارت :وزیر اعلیٰ کی سرینگر‘بانڈی پورہ اور گاندربل کے عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
بجٹ سے قبل مشارت :وزیر اعلیٰ کی سرینگر‘بانڈی پورہ اور گاندربل کے عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں

بجٹ سے قبل مشارت :وزیر اعلیٰ کی سرینگر‘بانڈی پورہ اور گاندربل کے عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.