اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مغربی کنارا : فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-05
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل میں نامعلوم مسلح فرد کی فائرنگ سے 5 شہری ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں

مغربی کنارے//
مغربی کنارے کے شمال میں تیسیر چیک پوسٹ کے نزدیک فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی فوج ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ یہ بات العربیہ نیوز کے نمائندے نے آج منگل کے روز بتائی۔
اس سے قبل فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی’وفا ‘نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں نے سوسیا گاؤں پر حملہ کیا۔ یہودی آباد کاروں نے کئی گھروں پر پتھراؤ کیا ، پانی کی ٹنکیاں برباد کر دیں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ یہ تفصیلات الخلیل کے جنوب میں واقع علاقے مسافر یطا میں مقامی حکام نے پیر کی شام بتائیں۔
ادھر فلسطینی ہدایت کار باسل عدرا نے "ایکس” ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ پر کئی وڈیو کلپ جاری کیے ہیں جن میں مذکورہ حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ عدرا نے لکھا کہ "میں اس وقت مسلح اور ماسک لگائے آباد کاروں کے حصار میں ہوں جو مسافر یطا پر دہشت گرد حملے کی قیادت کر رہے ہیں”۔
دوسری جانب اسرائیل میں جرمن سفیر اشٹیفن زائبرٹ نے باسل عدرا کے پوسٹ کردہ وڈیو کلپوں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اس چیز کا روزانہ کی بنیاد پر ہونا کیسے ممکن ہے؟ شدت پسند آباد کاروں کی پر تشدد کارروائیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں … یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے (وہاں رہنے والے فلسطینیوں کے لیے) اور سیکورٹی کا مسئلہ ہے۔ اس لیے کہ مغربی کنارے میں آگ بھڑکانا کسی کے مفاد میں نہیں ہے”۔
اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ 21 جنوری کو مغربی کنارے کے شہر جنین میں "آئرن وال” کے نام سے ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔ فوج نے دھمکی دی تھی کہ "دہشت گردی” پر قابو پانے تک مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یاد رہے کہ غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر 2023 کو اسرائیلی جنگ چھڑنے کے بعد سے مغربی کنارے میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہاں اسرائیلی فوج نے تقریبا روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریاں کیں۔ اسی طرح یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔
پیر کے روز فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق اسرائیلی فوج نے رواں سال 2025 کے آغاز کے بعد سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں 70 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس طرح سات اکتوبر 2023 کے بعد سے مغربی کنارے میں جاں بحق ہونے والے فسلطینیوں کی مجموعی تعداد 800 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ میں جنگ بندی جاری رہنے کی کوئی ضمانت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

Next Post

چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو
عالمی خبریں

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-12
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں
عالمی خبریں

جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں

2026-09-12
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا

2026-09-12
پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت
عالمی خبریں

پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت

2026-09-12
عالمی خبریں

نازا” غزہ نسل کشی کے پس پردہ عوامل پر مبنی فلم

2026-09-12
عالمی خبریں

یوکرین کے شاپنگ سینٹر پر روسی حملے میں 5 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے

2026-09-12
عالمی خبریں

فلسطین کے حامی طالب علم کی معطلی ختم، کنگز کالج لندن میں تعلیم دوبارہ شروع

2026-09-12
عالمی خبریں

یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کی بندرگاہ موخا پر قبضہ کرلیا

2026-09-12
Next Post
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر

چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.