منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوسکتے ہیں :فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-29
in اہم ترین
A A
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود:فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہاکہ ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ ریاستی درجے کی بحالی کیلئے موجودہ عوامی سرکاری زمینی سطح پر کام کر رہی ہے ۔
ان باتوں کا اظہار این سی صدر نے درگاہ حضرت بل میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ ہم ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کوششوں میں لگے ہیں کیونکہ ریاستی درجہ کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوںمیں حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ کیا ہے اب اس کا ایفا کرنے کا وقت آگیا ہے ۔
این سی صدر نے کہا کہ دفعہ۳۷۰؍اور ۳۵؍اے کی بحالی کی لڑائی سے دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاراجہ ہری سنگھ نے ہی ۱۹۲۷ں سٹیٹ سبجیکٹ قانون لایا تھا تاکہ یہاں کے عوام خصوصاً جموں کے ڈوگروں کے زمینیں اور نوکریاں مقامی لوگوں کیلئے بچائی جاسکیں اور اسی قانون نے بعد میں ۳۵؍اے کی شکل اختیارکی۔ انہیں دفعات کی بنیاد پر جموں وکشمیر کا یونین آف انڈیا کیساتھ رشتہ جُڑا۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ کوئی باہر سے آکر یہاں منشیات کا استعمال نہیں کرتاہے بلکہ یہاں کے لوگ ہی فروخت کرتے ہیں اور یہاں کے لوگ ہی استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ پولیس اس بدعت کی روک تھام کیلئے کام کررہی ہے لیکن بحیثیت سماج یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی روک تھام کیلئے اپنا رول نبھائیں۔
اس سے قبل نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق نے آج درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ ظہر بھی وہیں ادا کی۔ انہوں نے وہاں عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء، ریاست میں مکمل امن و امان ، لوگوں کی خوشحالی اور کشمیری قوم مصائب و مشکلات سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات پانے کیلئے دعا کی۔
نماز کے بعد این سی صدردیگر فرزندانِ توحید کے ہمراہ موئے پاک آنحضورؐکے دیدار سے فیضیاب ہوئے ۔ اُن کے ہمراہ سیاسی صلح کار و ایم ایل اے چھانہ پورہ مشتاق گورو بھی تھے ۔
ڈاکٹر فاروق لوگوں سے بھی ملاقی ہوئے اور عام شہریوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں سے نجات پانے کیلئے اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر ان آزمائشوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم، ٹرمپ کی تجویز پر، کام کر رہے ہیں:اسرائیل

Next Post

جموں:زائد از دو درجن جنگلی علاقوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری

جموں:زائد از دو درجن جنگلی علاقوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.